حیات شمس

by Other Authors

Page 332 of 748

حیات شمس — Page 332

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس سے گفتگو کی۔316 (۹) ڈاکٹر رسل فرنٹئیر اور ایک عورت مسجد دیکھنے کیلئے آئے۔ان سے بھی سلسلہ کے متعلق ایک دو گھنٹہ گفتگو کی گئی اور کتب مطالعہ کیلئے دی گئیں۔(۱۰) ایک ایرانی لڑکی جو جرمنی سے تعلیم پا کر واپس جارہی تھی معہ ایک آسٹریلین لڑکی مسجد دیکھنے آئیں اور انہوں نے نماز جمعہ بھی پڑھی ان سے گفتگو کی گئی۔(۱۱) ایک سویڈش نوجوان مسٹر Hedberg Sten مسجد دیکھنے کیلئے آئے اور ان کے ساتھ ایک انگریز نوجوان مسٹر Salton بھی تھے۔ان سے بھی سلسلہ کے متعلق بات چیت ہوئی اور کتب مطالعہ کیلئے دی گئیں۔(۱۲) فریڈ الیسکند رطرسوس امریکن کالج کے ٹیچر مسجد دیکھنے کیلئے آئے کچھ دیر ان سے گفتگو ہوئی۔(۱۳) مولوی عبد الحلیم صاحب جاوا سے لنڈن آئے۔مسجد دیکھنے کیلئے بھی تشریف لائے۔مسئلہ نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مجھ سے تھوڑی دیر گفتگو کی۔پھر مکرمی در دصاحب سے کچھ دیر تک گفتگو کرتے رہے۔( ۱۴ )Mr۔R۔Lengradge معہ ایک عورت کے بعض سوالات دریافت کرنے کیلئے آئے۔انہوں نے بعض کتا ہیں اسلام کے متعلق عیسائی مؤلفین کی پڑھی ہوئی تھیں۔فقہ اسلامی کے متعلق بعض باتیں دریافت کیس نیز عیسائی مؤلفین کے بعض اعتراضات کے جوابات دریافت کئے۔سلسلہ کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔مندرجہ ذیل دوستوں نے دار التبلیغ میں لیکچر دیئے۔میر عبدالسلام صاحب نے جنت و دوزخ کی حقیقت پر۔حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے ہندوستان کے دفاع پر اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے سوشل لاء آف اسلام پر جس میں آپ نے تعدد ازدواج وغیرہ کے متعلق بھی تفصیل سے بحث کی نیز پروفیسر محمد عبد اللہ صاحب بٹ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائف پر دلچسپ پیرایہ میں لیکچر دیا۔ایک میٹنگ تحریک جدید کے متعلق ہوئی جس میں مختلف دوستوں نے دو دو تین تین مطالبات پر تقریریں کیں۔یہ تمام اجلاس زیر صدارت مولانا در دصاحب منعقد ہوئے۔ایک لیکچر اسلام کے متعلق Chatham روٹری کلب میں دیا گیا۔یہ مقام سمندر کے کنارہ لندن سے قریباً دو گھنٹے کے راستہ پر واقع ہے۔کلب کے ممبر نہایت اچھی طرح پیش آئے۔پنچ کے بعد خاکسار نے پر چہ پڑھا۔بعد میں بعض ممبروں نے چند سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔سیکرٹری کلب نے