حیات شمس

by Other Authors

Page 331 of 748

حیات شمس — Page 331

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس تبلیغی ملاقاتیں حضرت مولانا شمس صاحب تحریر کرتے ہیں: 315 اگست ستمبر 1938ء میں] متعدد اشخاص دار التبلیغ میں تشریف لائے جن سے مذہبی گفتگو کی گئی۔ان میں سے (۱) مسٹر چارلس ایڈورڈ تھے۔انہوں نے کہا میں نے مختلف مذاہب کی کتب کا مطالعہ کیا ہے لیکن ابھی تک کسی مذہب کے متعلق اطمینان قلب نہیں ہوا۔ان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت اور حضرت مسیح کے صلیب سے نجات پانے اور کشمیر میں مدفون ہونے کے متعلق گفتگو ہوئی اور کتب مطالعہ کیلئے دی گئیں۔(۲) پادریوں کے ایک ایجنٹ ہے جو کتابیں فروخت کرتا اور اشتہار تقسیم کرتا تھا آکر گفتگو کی۔اسے اس کے اشتہار کے مضمون کے خلاف انجیل سے حوالہ جات دکھائے۔(۳) Mr۔Sayce دو دفعہ آئے۔انہوں نے بعض تمدنی امور کے متعلق اسلامی تعلیم دریافت کی اور مختلف سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔(۴) لیفٹینٹ کرنل کلارک سے خط و کتابت کی اور انہیں سلسلہ کی بعض کتب بھیجیں۔(۵) Mr۔Cravey آئے۔یہ مصر اور عراق میں رہ چکے ہیں۔اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔تین چار گھنٹہ ان سے گفتگو کی گئی۔انہوں نے جماعت احمدیہ کے خصوصی عقائد دریافت کئے اس ضمن میں قرآن مجید اور انجیل سے انہیں بعض حوالے دکھائے۔(۶) ایک صاحب Mr۔Durhana حضرت مولوی شیر علی صاحب سے ملے انہیں میں نے مسجد دیکھنے کیلئے دعوت دی۔دیر تک ان سے مذہبی گفتگو ہوئی۔تحفہ شہزادہ ویلز پڑھ چکے ہیں۔اب انہیں Teaching of Islam پڑھنے کیلئے دی گئی ہے۔(۷) ایف سی ہارڈسن کو ایک تبلیغی خط لکھا اور کتابیں بھیجیں۔(۸) Putney Literary & Debating Society کے بعض ممبروں کو مسجد دیکھنے کیلئے دعوت دی جس میں سے مندرجہ ذیل تین ممبر تشریف لائے۔Mr Broach جو درحقیقت سوسائٹی کی روح رواں ہیں۔Miss Inilers B۔A جو ورکنگ کمیٹی کی ممبر ہیں اور سوسائٹی کی سیکرٹری مس وائٹ ہاؤس ایم اے۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب بھی اس وقت یہاں تشریف رکھتے تھے۔انہوں نے بھی ان