حیات شمس — Page 317
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 66 301 جائیں۔سو میرا بہشت مجھے عطا کر اور ان لوگوں کے مردوں اور ان لوگوں کی عورتوں اور ان کے بچوں پر یہ حقیقت ظاہر کر دے کہ وہ خدا جس کی طرف توریت اور دوسری پاک کتابوں نے بلایا ہے اس سے وہ بے خبر ہیں۔اے قادر کریم میری سن لے کہ تمام طاقتیں تجھ کو ہیں۔آمین ثم آمین۔“ (ڈوئی کے نام دوسرا کھلا خط منقول از مکتوبات احمد یہ جلد سوم صفحه 121-122) اسی طرح حضور فرماتے ہیں: میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاری کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے۔میں کبھی کا اس غم سے فنا ہوجا تا اگر میرا مولیٰ اور میرا قادر تو انا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو کچے خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے تو بہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحات 304-305) لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوسری جگہ فرمایا ہے یہ کام قدرت کے ہاتھ سے ہوگا۔جماعت کو چاہیے کہ وہ دعا میں لگی رہے۔اب ماہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے۔یہ بابرکت مہینہ دعاؤں کی قبولیت کا ہے اس لئے میں تمام عشاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور محبان حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے جو راتوں کو جاگتے اور اپنے مولیٰ کے حضور مخلوق کی ہدایت کیلئے گڑ گڑاتے ہیں نہایت عجز والحاح سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے آخری مطالبہ کی تعمیل میں تمام مبلغین کیلئے عموماً اور یورپ میں اشاعت اسلام کیلئے خصوصاً دعا ئیں کریں اور لنڈن جسے مادی لحاظ سے دنیا میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور یورپ میں یہی وہ شہر ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح موعود کو اپنے کشف کے ذریعہ دکھایا اور حضور نے یہاں پرندے پکڑے۔ہاں یہ وہی شہر ہے جس میں حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ تشریف لائے اور اپنے مبارک ہاتھوں سے مسجد فضل کی بنیاد رکھی اور ویمبلے کا نفرنس میں اسلام کی خوبیاں پر لیکچر دیا جس سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مذکورہ بالا کشف ظاہری الفاظ میں پورا