حیات شمس

by Other Authors

Page 305 of 748

حیات شمس — Page 305

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس لندن میں یوم التبلیغ کیسے منایا گیا 289 ( حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) یوم التبلیغ سے پہلے بعض دوستوں کو پمفلٹ روانہ کر دیئے گئے تھے جو انہوں نے تقسیم کئے۔برادرم مبارک احمد صاحب فیولنگ نے اپنے ایک دوست کے مکان پر جا کر تبلیغ کی اور مسٹر عبدالرحمن بارڈی نے لاریوں میں پمفلٹ رکھ دیئے تا ان میں بیٹھنے والے ان کو لے کر پڑھیں اور میر عبدالسلام صاحب نے ہائیڈ پارک میں تبلیغ کی۔مسٹر اور مسنز آرنلڈ نے بھی اپنے مکان پر ایک شخص کو چائے پر بلا کر تبلیغ اسلام کی۔لنڈن سے باہر جن دوستوں کو پمفلٹ بھیجے گئے انہوں نے بھی تقسیم کئے۔خاکسار صبح ہی برادرم عبد العزیز کے مکان پر گیا اور ان کو ساتھ لے کر مسٹر فاکس کے مکان پر پہنچا جو چرچ آف انگلینڈ کے مشہور لیکچرار ہیں۔ان کے پاس ایک نو جوان بھی تھا۔ڈیڑھ گھنٹہ تک ان سے مذہبی گفتگو ہوئی۔تعدد ازدواج عورت کے درجہ وغیرہ مسائل پر زیادہ بحث ہوئی۔انہوں نے اقرار کیا کہ یہاں کے لوگ بعض تعدد ازدواج پر اعترض کرتے ہیں لیکن خود آپس میں کتوں اور بلیوں کی طرح مناکحت کرتے ہیں پھر ہم کلیپیہم کا من چلے گئے راستہ میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کلیم میں ایک پادری تقریر کر رہا تھا تو اس کی تقریر پر سوالات کیے گئے بعد میں دہریوں سے دو گھنٹہ تک ہستی باری تعالیٰ اور نبوت کے متعلق گفتگو ہوئی۔میں نے کہا کہ اگر خدا تعالیٰ کے وجود کا انکار کیا جائے تو نیکی اور بدی کی کوئی تعریف آپ نہیں کر سکتے۔دہریہ نے کہا ہر شخص سمجھتا ہے کہ نیکی کیا ہے اور بدی کیا ہے۔میں نے کہا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کا قتل کرنا نیکی ہے یا بدی؟ دہریہ نے جواب دیا نہایت بری چیز ہے۔میں نے کہا مسولینی سے دریافت کریں وہ کہے گا کہ میری قوم اور اپنے ملک کی عظمت اور شان قائم کرنے کیلئے حبشہ کے معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا بری چیز نہیں ہے۔کہنے لگا کہ وہ غلطی پر ہے۔میں نے کہا کہ وہ کہے گا کہ آپ غلطی پر ہیں زیادہ سے زیادہ یہی کہا جائے گا کہ یہ آپ کی رائے ہے اور وہ اس کی رائے ہے اور اسی طرح ایک چور اور لٹیرا کہے گا کہ چوری اچھی چیز ہے اور دلیل یہ دے گا کہ گورنمنٹ بھی اپنے فائدہ کیلئے ٹیکس زیادہ لینے کیلئے وسائل سوچتی رہتی ہے اور