حیات شمس

by Other Authors

Page 298 of 748

حیات شمس — Page 298

282۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس $1937 روٹری کلب میں اسلام کے موضوع پر ایک لیکچر (حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) ممبران کلیپیہم روٹری کلب کی دعوت پر 15 فروری 1937ء کو میں نے اسلام کے موضوع پر ایک پر چہ پڑھا جس میں مختصر طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کا ذکر کرنے کے بعد اسلامی تعلیم کو پیش کیا۔چونکہ مسئلہ طلاق و شادی پارلیمنٹ میں زیر بحث تھا اس لئے اس پر میں نے تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلاق کے متعلق اسلامی قانون کو پیش کیا۔آخر میں ممبران کلب کی طرف سے ایک ممبر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیکچر توجہ سے سنا ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔بارہ مارچ کو جسٹس کی عدالت میں ایک طلاق کا مقدمہ پیش ہوا جس میں خاوند اور بیوی کے زانی ثابت کرنے کیلئے فریقین کی طرف سے ان کی لڑکی پیش ہوئی جس نے شہادت دی کہ میری ماں نے اپنے ایک شخص کے ساتھ تعلقات رکھے جو میرا باپ نہیں اور میرا باپ اس عورت کے ساتھ رہتا ہے جو اس کی بیوی نہیں۔اس مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ قانون طلاق کے مطابق حصول طلاق کیلئے دوسرے سے ملنا ضروری ہے۔جسٹس سوفٹ نے نہایت سخت ریمارک کئے ہیں۔مکمل فیصلہ تمام اخبارات میں شائع ہوا ہے چنانچہ فیصلہ میں لکھا ہے کہ: تیرہ سال ہوئے جب موجودہ عہدہ پر میر ا تقرر ہوا اس وقت سے میں نے جو درد ناک واقعات اور حالات سنے ہیں ان کی بناء پر میں کہتا ہوں کہ موجودہ سسٹم نہایت وحشیانہ اور معیوب ہے اور ہم جو عدالت کی کرسی پر بیٹھ کر اس قسم کے درد ناک واقعات جیسا کہ آج میں نے سنا ہے سنتے ہیں، چاہتے ہیں کہ آج سے کئی سال پیشتر اس کے متعلق کچھ ہو جانا چاہئے تھا۔پھر لکھتے ہیں: To my mind the divorce laws of this country are wrecked and cruel۔میری رائے میں اس ملک کے موجودہ قوانین طلاق نہایت معیوب اور وحشیانہ ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِى فَإِنَّ لَهُ مَعِيْشَةً ضَنكاً (طه : 125 ) کہ جو میری شریعت سے منہ پھیر تا ہے اسے تنگ زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ان کی اہلی زندگی درست نہیں ہو سکے گی جب تک