حیات شمس

by Other Authors

Page 296 of 748

حیات شمس — Page 296

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 280 یہودی یہود نے تو خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم کر دی تھی جہاں گئے خدا تعالیٰ کی توحید قائم کر دی مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ؟ شمس: یہود نے دوسری اقوام کو تبلیغ ہی نہیں کی لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم عرب میں مبعوث ہوئے اور اپنی وفات سے پہلے تمام عرب میں جو بت پرستی کا گڑھ تھا تو حید قائم کردی اور آسمانی بادشاہت پورے طور پر جلوہ گر ہوئی۔پھر آپ کے پیرو شام و ایران و مصر وغیرہ کی طرف بڑھے اور ان تمام ممالک میں آسمانی بادشاہت قائم کر دی اور خدا تعالیٰ کی توحید کا سکہ لوگوں کے دلوں پر بٹھا دیا۔لا الہ الا اللہ کی پانچ وقت آواز میں ہر طرف گونجنے لگیں۔اسی طرح ہندوستان اور دیگر ممالک میں ہوالیکن یہود نے اس کے مقابل میں کچھ بھی نہیں کیا۔آخر کار اس نے اقرار کیا کہ ہم تو ختم ہو گئے۔حاضرین میں سے بعض نے کہا جب ختم ہو چکے ہو تو پھر خاموش رہو کسی اور کو جگہ لینے دو چاہے وہ مسلمان ہوں یا کوئی اور۔ایک فری تھنکر سے گفتگو۔ہالینڈ کا ایک فری تھنکر بھی گفتگو سن رہا تھا اس کے بعد اس نے گفتگو شروع کر دی۔فری تھنکر : اس عالم کوکس نے بنایا ہے۔شمس : اللہ تعالیٰ نے۔فری تھنکر : کیا آپ I am ( میں ہوں ) کے سوا کوئی خدا مانتے ہیں۔شمس: اگر تو I am سے مراد خدا کا انا الموجود کہنا ہے تو وہ ہمیشہ سے ہے لیکن اگر انسان کا I am کہنا مراد لیا جائے تو اس کے وجود سے پہلے اس کا بھی وجود نہ تھا۔فری تھنکر : اگر Iam نہیں تھا تو خدا بھی نہیں تھا۔شمس: یہ غلط ہے۔آپ کی Iam اسی وقت سے ہے جب سے آپ پیدا ہوئے۔پیدائش سے پہلے نہ آپ تھے نہ آپ کی 1am تھی لیکن خدا تھا کیونکہ آپ کے سوا خدا تعالیٰ کی اور بھی بہت سی مخلوق تھی۔فری تھنکر : اس امر کی آپ کے پاس کیا دلیل ہے کہ خدا نے اس عالم کو پیدا کیا ہے؟ شمس اشیاء عالم میں ایک ترتیب پائی جاتی ہے اور ایک قانون کے ماتحت وہ ایک دوسرے پر اثر ڈال رہی ہیں۔یہ ترتیب اور قانون اس امر پر دلالت کرتے ہیں کہ اشیاء عالم کی خالق ایک ذی ارادہ