حیات شمس

by Other Authors

Page 273 of 748

حیات شمس — Page 273

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 257 پھر جب متحدہ ہندوستان کے زمانہ میں شدھی کی تحریک چلی۔اسی طرح جب تمام ہندوستان میں مذاہب عالم میں رواداری اور صلح اور باہمی امن و آشتی قائم کرنے کیلئے سیرت النبی کے جلسوں کا قادیان سے اہتمام ہوا تو اس وقت بھی مولانا شمس صاحب کو میدان عمل میں خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔مصنف مولوی محمد اسد اللہ قریشی نے بھی اپنی کتاب ” تاریخ احمدیت جموں و کشمیر میں جابجائنٹس صاحب مرحوم اور آپ کے خاندان کا ذکر خیر کیا ہے ان کے ایک حوالہ سے یہ بھی عیاں ہے کہ جماعت احمدیہ کو اپنی بے بضاعتی کے دور میں جب مخالفین اسلام کے مقابلہ میں اپنے علماء کو مختلف مقامات پر بھجوانا ہوتا تھا تو ان کے اخراجات سفر کے لیے بھی بہت سی دشواریوں کا سامنا رہتا تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دور میں جہاں آپ کو سیاسی اسیروں کی رستگاری کی بدرجہا توفیق ملی وہاں پرانے مستند حوالہ جات سے پتہ لگتا ہے کہ مذہبی مناظرات اور اسلام دشمن کارروائیوں کے سدباب کے لیے ریاست جموں و کشمیر پر خاص توجہ رہی ہے۔چنانچہ 1934ء اور 1935ء میں احراریوں نے بطور خاص جماعت احمدیہ کے خلاف خم ٹھونک کر میدان مبارزت قائم کر رکھا تھا اس فتنہ و فساد کی سرکوبی کیلئے بقول مصنف مولانا اسد اللہ قریشی : 34ء 359ء میں مجلس احرار پنجاب کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف تمام ہندوستان میں اور کشمیر میں تقاریر اور اشتعال انگیزیوں کا سرگرم سلسلہ شروع ہوا۔جگہ جگہ منافرت انگیز لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا بھدرواہ علاقہ راجوری رتیال جموں پونچھ وغیرہ مقامات میں احرار یوں نے احمدیوں کو واجب القتل قرار دیا۔بعض احمدیوں پر اشتعال انگیزیوں کے نتیجہ میں قاتلانہ حملے بھی ہوئے مگر کوئی جانی نقصان نہ ہوا اور احمدیت کی ترقی بھی نہ رک سکی بلکہ پہلے سے زیادہ ترقی ہوئی۔اخبار کسیری سرینگر ہفت روزہ ” ہمت میر پور اسلام کے خلاف دل آزار مضامین شائع کرتے رہے۔جموں میں احرار تبلیغ کا نفرنس کو کا میاب بنانے کے لئے جلوس بھی نکالے گئے۔بینڈ باجہ اور رضا کا رسیا لکوٹ سے منگوائے گئے مگر ہوا یہ کہ غلام غوث احراری پر حکومت کی طرف سے پابندی لگا دی گئی اس طرح جلوس بھی پھیکا پڑ گیا اور احرار کی کارروائیاں نا کام ہوگئیں اور احمدیت آگے بڑھتی رہی۔آگے مصنف لکھتے ہیں : " 66 10 اپریل 35ء کو ان ناموافق حالات کے باوجود جموں میں جماعت احمدیہ کا جلسہ ہوا۔