حیات شمس

by Other Authors

Page 233 of 748

حیات شمس — Page 233

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس اور اپنے فضلوں کا وراث بنائے۔فلسطین ، مصر ، سوڈان اور شام میں تبلیغ 217 فلسطین میں سیکرٹری جماعت احمدیہ حیفا اور سیکرٹری جماعت احمد یہ کہا بیر ہر دو دوسرے احمد یوں سمیت تبلیغ میں مشغول ہیں۔برادرم شیخ سلیم دوسرے احمدی نو جوانوں کو لے کر پادریوں کے مشن میں گئے اور ان سے مباحثہ کیا۔پادری شیخ سلیم کے اعتراضوں کا جواب نہ دے سکا۔برادرم شیخ صالح کے ذریعہ ابراہیم آفندی میرہ گاؤں سے سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔31 اگست کو ساڑھے دس بجے شام کو مصر پہنچا۔سٹیشن پر پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ وسیکرٹری معہ دیگر احباب کے استقبال کیلئے موجود تھے۔تبلیغ کا سلسلہ شروع ہے۔ہر جمعرات کے روز شام کو جلسہ ہوتا ہے مندرجہ ذیل اشخاص سلسلہ میں نئے داخل ہوئے ہیں۔(۱) برادرم عبدالحمید آفندی (۲) سید علمی آفندی ترکی (۳) عبد العزیز۔بعض اوقات مشائخ بھی گفتگو کیلئے آتے ہیں اور دوسرے غیر احمدی دوست بھی اجتماع میں حاضر ہوتے ہیں جن کے سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔جماعت کو منظم بنانے کی کوشش جاری ہے۔گذشتہ اجتماع میں پریذیڈنٹ و سیکرٹری تبلیغ و امین الصندوق کا از سرنو انتخاب کیا گیا۔برادرم احمد صمدی آفندی پریذیڈنٹ اور برادرم عبدالحمید سیکرٹری تبلیغ اور برادرم عبد الحمید خورشید امین الصندوق منتخب ہوئے۔برادرم محمد عثمان سنی صاحب اپنے تازہ مکتوب میں تحریر کرتے ہیں کہ مجھے سخت افسوس ہے جو بہت مدت سے آپ کو بوجہ مریض ہونے کے خط نہیں لکھ سکا اور ابھی تک میں علیل ہی ہوں مگر اس وقت طبیعت رو بصحت ہے۔میں نے اپنے دوستوں میں احمدیت کی تبلیغ کی ان کی گفتگو سے میں جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہ ہے کہ انہوں نے ایک رنگ میں تو احمدیت کو قبول کر لیا ہے ،مگر وہ مشائخ کی مخالفت کے ڈر سے اظہار نہیں کر سکتے مگر عنقریب انشاء اللہ تعلیم یافتہ گروہ میں انقلاب پیدا ہوگا اور وہ ان امور کے خلاف ضرور شور برپا کریں گے جو اصل میں تعلیم اسلامی میں نہیں تھے مگر بعد میں داخل کر لئے گئے اور آخر کار انہیں احمدیت کے ہی زیر دامن آنا پڑے گا۔برادرم منیر آفندی اکھنی بلودان میں مقیم ہے جہاں لوگ مصر، عراق ، بیروت اور دیگر بلا د سے گرمی کا موسم گزارنے کیلئے آتے ہیں۔آپ تحریر فرماتے ہیں کہ یہاں کے پادریوں سے بھی میری گفتگوئیں