حیات شمس

by Other Authors

Page 171 of 748

حیات شمس — Page 171

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 171 گذشتہ سال جو حضور نے فہرست اشیاء مع قیمت اخبار الفضل میں شائع کی تھی ، مطالعہ کی۔ان میں سے موم بتیوں کو انتخاب کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: واختار ذكر لفظ المنارة اشارة الى ان ارض دمشق تنير و تشرق بدعوات المسيح الموعود اس لئے نورانی چیز کو انتخاب کیا۔گذشتہ سال موم بتیوں کی قیمت گیارہ روپیکھی ہے۔اس امر کی تحریک پر دس مجیدی جو بارہ روپے سے کچھ کم ہیں جمع ہوا ہے۔اس لئے آپ میرے وظیفہ ماہ اکتوبر سے بارہ روپے موم بتیوں کیلئے لے لیویں۔ناظر صاحب دعوت و التبلیغ کی خدمت میں بھی اس امر کے لئے لکھ دیا ہے اور نہایت عاجزانہ درخواست ہے کہ جلسہ سالانہ میں حضرت صاحب کی تقریر کے وقت جب موم بتیوں کو تقسیم کیا جائے تو جماعت احمد یہ دمشق کی ترقی کے لئے ضرور دعا کی تحریک فرمائیں مشکور ہوں گا۔باقی حالات بدستور ہیں ابھی تک جنگ کا خاتمہ نہیں ہوا۔رات کے وقت اب دس بجے تک پھرنے کی اجازت ہے۔دس بجے کے بعد کسی کو بازار میں چلنے کی اجازت نہیں ہے۔کل نیا مفوض سامی آ رہا ہے۔دیکھئے اس کے آنے پر کیا کچھ ہوتا ہے۔کذب و نفاق یہاں کثرت سے ہے۔کوئی حد ہی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔آخر میں دعا کیلئے عاجزانہ درخواست ہے۔والسلام خادم جلال الدین از دمشق الفضل قادیان 26 نومبر 1926ء)