حیات شمس — Page 170
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 170 ضیافت قادیان کے نام ارسال کئے۔اس سلسلہ میں ہر دو بزرگان حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب اور مولا نائٹس صاحب کی دلچسپ خط و کتابت پیش ہے۔حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب تحریر فرماتے ہیں: اب خدا کے فضل و کرم سے جلسہ سالانہ قریباً بالکل نزدیک آ گیا ہے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے خطبات اور ناظر صاحب بیت المال کی تحریکات متواتر احباب تک پہنچ چکی ہیں اور وہ جگہ حسب دلخواہ چندہ کی فراہمی میں کوشش ہو رہی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ کام جلد سے جلد اپنے مقرر کردہ وقت سے پہلے سرانجام پا کر ہم سب کارکنوں کے اطمینان کا باعث ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔مجھے کسی نئی تحریک کی ضرورت نہ تھی مگر مجھے ایک خط مولوی جلال الدین صاحب کا دمشق سے آیا ہے جس میں وہ دمشق کی نئی اور مختصر سی جماعت کے چندہ کی اطلاع دیتے ہیں جو انہوں نے جلسہ سالانہ کے لئے جمع کیا ہے۔یہ چندہ جمع ہو چکا ہے اور چندہ میں انہوں نے چیز بھی وہ منتخب کی ہے جو دمشق کے منارہ بیضاء کے مناسب حال ہے۔میں مولوی صاحب کا خط ذیل میں درج کرتا ہوں تا کہ احباب کو توجہ پیدا ہو کہ جب کہ وہ جماعت جو کل نہیں تھی اور صرف آج صفحہ ہستی پر آئی ہے وہ جلسہ سالانہ کے لئے اپنی بساط کے موافق ہزاروں میں سے چندہ جمع کر رہی ہے تو وہ جماعتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت سے قائم ہیں ان کا فرض کہاں تک جلسہ سالانہ کے چندہ جمع کرنے کے متعلق قیاس کیا جا سکتا ہے۔پس احباب اس خط کو پڑھیں اور جہاں وہ دمشق میں اس نئی اور مختصر جماعت کے قیام سے خوش ہوں وہاں ان کے بتاتے ہوئے اس مبارک تقریب کے لئے ممکن سے ممکن ترقی اور اضافہ سے چندہ جمع کر کے مرکز میں روانہ والسلام۔سید محمد الحق۔ناظر ضیافت قادیان۔“ فرمائیں۔مولانا جلال الدین صاحب شمس کا مکتوب مکرمی و مخدومی جناب میر محمد الحق صاحب ناظر ضیافت و مہتم جلسہ سالانہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔سب سے پہلے اول تو معافی کا درخواستگار ہوں کہ جب سے یہاں آیا جناب کی خدمت میں کوئی عریضہ ارسال نہیں کیا۔ارادہ تھا کہ جماعت احمد یہ دمشق بھی جلسہ سالانہ میں حصہ لیوے۔اس بناء پر