حیات شمس

by Other Authors

Page 166 of 748

حیات شمس — Page 166

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس مسجد احمد یہ لنڈن کے افتتاح کی عربی پریس میں تشہیر 166 مسجد فضل لنڈن جس کی بنیاد سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اپنے دست مبارک سے 19 اکتوبر 1924ء کو رکھی اور جس کا افتتاح 3 اکتوبر 1926ء کو محترم بیرسٹر شیخ عبد القادر صاحب نے کیا۔اصل میں سلطان ابن سعود سے افتتاح کی درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے بیٹے امیر فیصل کو مسجد کے افتتاح کیلئے اجازت دیں، جو ان ایام میں انگلستان میں مقیم تھے۔سلطان ابن سعود نے انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت دیدی تاہم شہزادہ امیر فیصل بوجوه افتتاحی تقریب میں شامل نہ ہو سکے جس کی بناء پر شیخ صاحب موصوف نے افتتاح کیا۔اس عالمگیر اور عظیم الشان مسجد کے افتتاح کی خبریں دنیا بھر کے بیسیوں اخبارات و جرائد میں نمایاں طور پر شائع ہوئیں جن کا خلاصہ جماعتی اخبارات ورسائل بالخصوص الفضل قادیان میں سلسلہ وار ماہ اکتوبر 1926 ء سے دسمبر 1926 ء تک رپورٹس، تراشہ جات اور تعارف و تبصروں کی صورت میں شائع ہوتا رہا جن کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعۂ مسجد فضل لندن کی تعمیر تاریخ عالم کا ایک سنگ میل تھا جیسا کہ عصر حاضر میں یہ بات اظہر من الشمس ہو چکی ہے۔اس موقع پر حضرت مولانا شمس صاحب نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک مکتوب تحریر کیا جو حسب ذیل ہے۔حضرت مولانا شس صاحب سید نا حضرت خلیلیہ البیع الثانی کی خدمت میں اپنے مکتوب میں تحریر کرتے ہیں: سب سے پہلے میں افتاح مسجد حد یہ لنڈن کی تقریب پر پیارے آقا حضرت خلیفہ المسیح الثانی اور تمام افراد جماعت احمدیہ کی خدمت میں جماعت احمد یہ دمشق کی طرف سے مبارک باد عرض کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے جلد تر مغربی پرندوں سے معمور کرے جو صرف اسی کا ترانہ گائیں اور