حیات شمس

by Other Authors

Page 165 of 748

حیات شمس — Page 165

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 165 پیش کروں گا۔تو اس نے انجیل متی کا چوتھا باب پڑھا جس میں لکھا ہے کہ پھر شیطان مسیح کو بیت القدس میں لے گیا اور ہیکل کے کنگروں پر کھڑا کر کے اس سے کہا کہ اگر تو ابن اللہ ہے تو اپنے آپ کو یہاں سے گرا۔اگر تو اپنے دعوئی میں سچا ہے تو فرشتے اپنے ہاتھوں پر تجھے لیں گے اور تجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔تو مسیح نے جواب دیا کہ یہ بھی تو لکھا ہے کہ تو اپنے خدائے معبود کومت آزما۔تو مفتی صاحب نے فرمایا کہ اسی طرح شیخ نجفی نے لاہور سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اشتہار دیا۔اس نے یہ نشان طلب کیا کہ آپ ایک منار سے گر کر دکھا ئیں۔اگر آپ سچے ہوں گے تو آپ بچ رہیں گے۔تو حضور نے اس کے جواب میں یہی لکھا کہ اے شیخ نجفی پہلے مسیح کے زمانہ میں بھی شیخ نجدی (ابلیس) نے مسیح سے اسی قسم کا مطالبہ کیا تھا سو میں بھی وہی جواب دیتا ہوں جو پہلے مسیح نے دیا کہ چل دور ہولکھا ہے کہ تو اپنے خدائے معبود کو مت آزما۔( یہ دونوں روایات سنے ہوئے دیر ہوئی۔ہوسکتا ہے کہ الفاظ میں تبدیلی ہو مگر مفہوم جہاں تک مجھے یاد ہے یہی تھا۔) پس تمام وہ دلائل صداقت جو متفرق طور پر انبیاء میں پائے گئے اللہ تعالیٰ نے سب مسیح موعود میں جمع کر دیئے جیسے کہ آپ جرى الله في حلل الانبیاء تھے ویسے ہی آپ کے دشمن بھی تمام اعداء انبیاء گزشتہ کے بروز تھے۔اس لئے جس جس قسم کے گزشتہ انبیاء سے دشمنوں نے مطالبات کئے ، آپ سے بھی وہ مطالبات کئے گئے اور آپ نے انبیاء کے جوابوں کی طرح جوابات دیئے۔از دمشق 16 ستمبر 1926ء۔الفضل قادیان 26 اکتوبر 1926ء)