حیات شمس

by Other Authors

Page 162 of 748

حیات شمس — Page 162

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 162 کلیه امریکانی کا مسلم طلباء پراثر ایک وکیل سے سلسلہ کے متعلق گفتگو جاری تھی۔دوران گفتگو میں کہنے لگا کہ یہاں کے لوگ نہایت متعصب ہیں دیکھو امریکن مشن نے لاکھوں روپیہ کالج پر صرف کیا ہے اور کئی سال گذر گئے مگر سوائے چندلوگوں کے کوئی مسیحیت میں داخل نہیں ہوا اور انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔میں نے کہا یہ امرصحیح نہیں ہے۔اس کالج نے مسیحی نقطہ نگاہ سے بہت بڑا کام کیا ہے اگر مسلمان پورے عیسائی نہیں بنے تو پورے مسلمان بھی تو نہیں رہے۔اگر چہ مسیحیت کا بظاہر اقرار نہ کریں مگر ان کے رنگ میں تو رنگین ہوگئے اور دین اسلام سے متنفر ہو گئے۔اخلاق و آداب و تمدن میں ان کے نقش قدم پر چلنے لگے۔اکثر ان میں سے طبعی بن گئے خدا تعالیٰ کے وجود کا انکار کرنے لگے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ کا ذب و مکار اور حیلہ ساز خیال کرنے لگے باوجود مسلمان کہلانے کے علی الاعلان کہنے لگے کہ رسالت کا دعویٰ لوگوں کی اصلاح کے لئے ایک حیلہ تھا اور یہ عقیدہ کہ اللہ تعالیٰ ان سے ہم کلام ہوا بالکل جھوٹ ہے اور اکثر طالب علم لا دینی ہو کر نکلے۔بتاؤ اس سے بڑھ کر اور کیا تاخیر ہوسکتی ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ ہم تو اسلام کو پیش کرتے ہیں کوئی نیا مذ ہب تو نہیں لائے۔پھر اس نے کہا کتنے لوگوں نے یہاں مسیح موعود کی دعوت کو قبول کیا ہے۔دیکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کتنی جلدی لوگ ایمان لے آئے۔میں نے کہا ” مشہور کے مطابق تین سال میں جتنے لوگوں نے مسیح کی دعوت کو قبول کیا تھا ان سے زیادہ شخصوں نے ایک سال کے عرصہ میں باوجود حالات حاضرہ کے نامناسب ہونے کے مسیح موعود علیہ السلام کی دعوت کو قبول کیا ہے اور آپ کو چاہئے کہ ہماری حالت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی زندگی پر قیاس کریں اور پھر سوچ کر بتائیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مکہ کی تیرہ سالہ زندگی میں کتنے لوگ ایمان لائے تھے۔ایک بھائی سے گفتگو کالج میں ان دنوں رخصتیں ہیں۔چند بہائی طالب علم بھی پڑھتے ہیں ان کے رئیس سے جو وہاں کالج میں ملازم ہے ، گفتگو ہوئی۔میں نے اس سے بہائیت کی تعریف پوچھی تو کہنے لگا کہ انسان یہودی ، مجوسی، مسیحی غرضیکہ کسی مذہب کا پیرو ہو اپنے مذہب میں رہ کر بہائی ہوسکتا ہے۔میں نے اس پر جرح کی اور بہائیت کی حقیقت کو آشکار کیا اور اس سے دریافت کیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک مجوسی