حیات شمس

by Other Authors

Page 77 of 748

حیات شمس — Page 77

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس جیسے انہوں نے پہلے دھو کہ دیا اسی طرح اس بار بھی دھوکہ ہی دیں۔77 اے نونہالان جماعت احمد یہ ایا درکھو خدا تعالیٰ آسمان پر فیصلہ کر چکا ہے کہ اب پھر روضئہ اسلام میں بہار ورونق پیدا ہو اور تمام عالم کی عصیان آلو د زمین پر جو کفر و سیاہ مستی کی دھواں دھار کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے تمام عالم تاریک و تار ہورہا ہے دور کرے اور اسلام کو منور چراغ کے نور سے روشن کرے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث کیا اور اس کی جماعت کو اسی طرح اس خدمت کیلئے انتخاب کیا جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں صحابہ کو۔پس مبارک ہیں وہ لوگ جو اس خدمت کو جو خدا تعالیٰ نے ان کے سپرد کی باحسن وجوہ سرانجام دیتے ہیں۔اے اسلام کیلئے اپنے اموال اور نفوس کو قربان کرنے والی قوم ! تمہیں چاہئے کہ قربانیوں اور مجاہدات کرنے میں صحابہؓ کا نمونہ اختیار کرو۔چاہیئے کہ تم میں سے کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ ہو جو دینی کام کرنے سے جی چرائے۔بلکہ استبقوا الخیرات کے حکم کے ماتحت ایک دوسرے سے بڑھ کر نیکی کرنے کیلئے قدم اٹھائے۔زمین ہند میں فتنہ ارتداد کے موقع پر جو جان نثاری اور ایثار اور عالی حوصلگی اور انفاق فی سبیل اللہ کا نمونہ احمدی جماعت نے دکھایا وہ باقی تمام اسلامی جماعتوں سے کئی درجہ بڑھ کر ہے مگر پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے اپنے اسماء اس کام کیلئے دیئے تھے ان کا سستی و کاہلی یا بعض نامعقول عذرات کی بناء پر نہ جان سخت نازیبا فعل ہے۔بعض احباب عذر پیش کرتے ہیں کہ وہ بہت گرم علاقہ ہے وہاں کی گرمی نا قابل برداشت ہے۔ان کو سوچنا چاہئے کہ ان کے دوسرے بھائی بھی تو گرمی میں کام کر رہے ہیں۔یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی جہاد پر نہ جانے والوں نے کہا تھا کہ لا تَنْفِرُوا فِي الْحَرّ کہ گرمی میں کوچ مت کرو۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ أَشَدُّ حَرَاً لَوْ كَانُوا يَفْقَهُونَ۔(التوبة: 81) تو کہہ دے کہ دوزخ کی آگ زیادہ گرم ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی۔پس گرمی کا عذر بھی صحیح نہیں ہے۔پھر بعض لوگ کہتے ہیں کہ اتنا روپیہ خرچ کیا گیا اور اتنے مبلغین وہاں جا کر کام کر چکے ہیں مگر ظاہری طور پر نتیجہ کوئی دکھائی نہیں دیتا۔اوّل آپ کا کام صرف تبلیغ کرنا ہے اس کا نتیجہ بہتر نکالنا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔دوم اس کام سے جو فائدہ جماعت احمدیہ کو حاصل ہو وہ بہت بڑا فائدہ ہے۔مخالف اخباروں نے جو کچھ