حیات شمس

by Other Authors

Page 65 of 748

حیات شمس — Page 65

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 65 حلیہ مبارک مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب خلیل بیان کرتے ہیں کہ زمانہ طالب علمی میں آپ کا قد میانہ ، گول چہرہ سرخی مائل گندم گوں رنگ ، شکل خوبصورت تھی۔اچکن اور شلوار قمیض کے ساتھ پگڑی استعمال کرتے تھے اور سادہ جوتا پہنتے تھے۔لباس ہمیشہ صاف اور سادہ ہوتا تھا۔بیحد صفائی پسند تھے۔چہرہ پر ہمیشہ تبسم کھیلتا نظر آتا۔نگاہ دور رس تھی۔جو شخص آپ سے ایکد فعہ مل لیتا وہ آپ کا گرویدہ ہو جاتا۔( خالد احمدیت مرتبه عبدالباری قیوم جلد اول صفحہ 18) مدرسہ احمدیہ میں آپ کے چند ہم مکتبوں کا ذکر اس موقعہ پر آپ کے بچپن کے ساتھی اور ہم مکتب حضرت مولوی غلام احمد صاحب بدوملہوی سابق مبلغ سلسلہ گیمبیا کی شہادت درج کرنا مفید ہوگا۔مولا نا بدوملہوی صاحب آپ کی تعلیم و تربیت کے بارہ میں بیان کرتے ہیں : محترم مولانا شمس صاحب 1911ء میں مدرسہ احمدیہ کی پہلی کلاس میں داخل ہو چکے تھے کہ چند دن بعد مجھے بھی آپ کا ساتھی بنے کا موقعہ ملا اور پھر کچھ دن بعد مکرم مولوی ظہور حسین صاحب فاضل بھی داخل ہوئے۔مولوی محمد شہزادہ خان صاحب فاضل مرحوم اور مکرم مولانا شمس صاحب کے بڑے بھائی مولوی بشیر احمد صاحب پہلے ہی اس کلاس میں داخل تھے۔تعداد طلبہ کے لحاظ سے ہماری کلاس بعد میں آنے والی کلاسوں سے بھی سبقت لے گئی اور خدا تعالیٰ کا محض فضل ہے کہ ہماری کلاس کے اکثر طلبہ کو کسی نہ کسی رنگ میں سلسلہ کی خدمات بجالانے کی توفیق عطا ہوئی۔اس کلاس کے طالب علموں میں کٹک کے موجودہ پراونشل امیر [1966ء] مولوی سید محمد احمد صاحب اور ان کے بھائی مولوی عبد السلام، بنگال کے مولوی ظل الرحمن صاحب مرحوم ، مالا بار کے مبلغ مولوی عبد اللہ صاحب فاضل اور ان کے بھائی مولوی محمد بالاری مرحوم کسی نہ کسی وقت شامل تھے۔مولوی عنایت اللہ صاحب (بدو ملهوی) تاجر کتب قادیان ،مولوی ظفر اسلام صاحب انسپکٹر بیت المال ربوہ، ممتاز علی خان صاحب رام پوری قادیان [ ابن حضرت مولانا ذوالفقار علی خان گوہڑا، مولوی تاج الدین صاحب استاد متفرق کلاس ، چوہدری علی محمد صاحب