ہستی باری تعالیٰ — Page 160
۱۶۰ خدا کی اور صفات ہونے کا ثبوت کوئی کہے یہ تو خیال ہی ہے ہمیں کس طرح یقین ہو سکتا ہے کہ خدا کی اور صفات بھی ہیں؟ میں کہتا ہوں کہ جس سے خدا کی ان صفات کا پتہ لگا جو ہمیں معلوم ہیں اسی سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خدا کی اور صفات بھی ہیں اور وہ ذات بابرکات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے آپ کی ایک دُعا ہے اللهُم إلى۔۔۔۔اسْتَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُولِئِكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ انْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَداً مِنْ خَلْقِكَ أَوِ اسْتَأْ ثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عندك ( مسند احمد بن حنبل جلد نمبر ۱ صفحه ۴۵۲- ناشر دار الفکر بیروت ایڈیشن دوم ۹۷۵ء) اے خدا میں تجھ سے دُعا مانگتا ہوں ان ناموں کے ذریعہ سے جو تو نے آپ اپنے لئے تجویز فرمائے ہیں، یا جو نام کہ تو نے اپنے کلام میں نازل فرمائے ہیں ، یا جو تو نے اپنی کسی مخلوق کو سکھائے ہیں، یا جو تو نے اپنی ذات میں ہی مخفی رکھے اور کسی کو ان کا علم نہیں دیا۔کتنی لمبی صفات چلی گئیں اور کتنی زبر دست دُعا ہے اور یہ اسی کے ذہن میں آسکتی ہے جسے معرفت کامل حاصل ہو۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کے ان ناموں سے بھی جو معلوم نہیں ان سے فائدہ اُٹھالیا ہے اور ان کا واسطہ دیکر خدا تعالیٰ سے دُعا مانگی ہے۔اس حدیث سے واضح ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نام یعنی صفات اور بھی ہیں جو ہم کو معلوم نہیں اور ہم کو کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی معلوم نہ تھے اور نہ کسی اور مخلوق کو معلوم ہیں۔ہمیں جو خدا کی صفات معلوم ہیں یہ صرف وہ ہیں جو ہمارے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ان سے زیادہ ہمارے ساتھ اس دنیا میں تعلق رکھنے والی صفات نہیں ورنہ اگر ایک بھی