ہستی باری تعالیٰ — Page 7
لیکن اگر خدا ہے تو اس کے ساتھ ان دھوکا بازیوں سے کام نہیں چل سکتا۔اگر لوگ محض سنے سنائے اسے مانتے ہیں اور بحث سے بچنے کے لئے مانے کا اقرار کرتے ہیں تو اس سے ان کی نجات نہ ہو سکے گی۔ایسے لوگ قیامت کے دن پکڑے جائیں گے اور دہریوں میں شامل کئے جائیں گے۔اس لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق غور کیا جائے۔خدا کے ماننے کا فائدہ جب کہا جاتا ہے کہ خدا کو مانو تو بعض لوگوں کے دلوں میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم خدا کے وجود یا عدم وجود کی بحث میں پڑیں ہی کیوں۔اس کا فائدہ ہی کیا ہے؟ اب بھی ہم محنت سے کماتے ہیں اگر خدا کو مان کر بھی محنت ہی کرنی پڑے گی اور جو کوشش اب کرتے ہیں وہی پھر بھی کرنی ہوگی تو پھر خدا کے ماننے سے ہماری زندگیوں میں کون سا تغیر ہو ا جس کی خاطر ہم یہ جھگڑ اسیر ہیں۔یورپین محققین کا جواب یورپ کے لوگوں کے سامنے بھی یہی سوال آیا ہے جس کا جواب انہوں نے یہ دیا ہے کہ اگر خدا کو نہ مانا جائے تو دنیا سے امن اُٹھ جائے گا کیونکہ پولیس تو ہر جگہ نہیں ہوتی۔ہزار ہا لوگ جن کے دل میں چوری کا خیال پیدا ہوتا ہے وہ خدا ہی کے ڈر سے رُکتے ہیں اور اس کے ڈر کی وجہ سے چوری کا ارتکاب نہیں کرتے اس لئے خدا کو ماننا چاہئے۔اگر چہ واقع میں کوئی خدا نہیں مگر سیاستا خدا کے خیال کو ضرو زندہ رکھنا چاہئے تاکہ دُنیا میں امن قائم