ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 290

ہستی باری تعالیٰ — Page 99

۹۹ صفت اس کی ہستی کی دلیل ہے۔پس خدا کو ثابت کرنے کے لئے نہ فلسفہ کی ضرورت ہے نہ کسی اور چیز کی۔جب کوئی پوچھے کہ خدا کی ہستی کا کیا ثبوت ہے تو اس وقت خدا کی جو صفت بھی بندوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی سامنے آئے وہ پیش کر دی جائے۔اس کے مقابلہ میں کوئی نہ ٹھہر سکے گا۔خدا تعالیٰ کے کم از کم ننانوے نام ہیں۔اس لئے ننانوے ہی صفات ہوئیں اور ان میں سے ہر ایک خدا کی ہستی کی دلیل ہے۔صفات پر اعتراض اور اس کا جواب ان دلائل کے بیان کرنے کے بعد میں چندان اعتراضات کا جواب دیتا ہوں جو صفات الہیہ پر منکرین ہستی باری کیا کرتے ہیں۔ان میں سے بعض صفات باری کا ذکرسن کر کہا کرتے ہیں کہ ہم لمبی اور پرانی بحثوں میں نہیں پڑتے تم کم از کم ہمیں تین باتوں کا مشاہدہ کرا دو۔یعنی اول خدا کے علم کا، دوسرے خدا کی قدرت کا، تیسرے خدا کی خلق کا۔اگر خدا کو علم ہے تو یہ کتاب پڑی ہے اس کو پڑھ دے اگر قدرت ہے تو یہ تنکا پڑا ہے اسے اُٹھالے۔اگر خالق ہے تو یہ مٹی کا ڈلہ پڑا ہے اس سے کچھ بنا کر دکھا دے۔جب حضرت صاحب نے یہ دعویٰ کیا کہ خدا مجھ پر علم غیب ظاہر کرتا ہے تو ایک پادری نے اسی قسم کا سوال کیا تھا۔اس نے کہا کہ میں چند سوال لکھ کر بند کر کے رکھ دوں گا آپ خدا سے پڑھوا کر بتا دیں کہ کیا سوال ہیں؟ حضرت صاحب نے اس کے جواب میں فرمایا۔چلو ہم تمہاری یہی بات مان لیتے ہیں۔بشرطیکہ عیسائیوں کی ایک جماعت اقرار کرے کہ صحیح جواب ملنے پر وہ مسلمان ہو جائیں گے ورنہ خدا تماشہ نہیں کرتا کہ لوگوں کی مرضی کے مطابق جس طرح وہ کہیں نشان دکھا تارہے۔