حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 72 of 148

حقیقتِ نماز — Page 72

حقیقت نماز روح اور راستی والی نماز پڑھنے کا طریق اور جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسانہ کر کہ گویا تو ایک رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے ظاہری وضو کرتے ہوا ایسا ہی ایک باطنی وضو بھی کرو اور اپنے اعضاء کو غیر اللہ کے خیال سے دھوڈالو۔تب ان دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 549 مطبوعہ 2021ء) سواے وے تمام لوگو! جو اپنے تئیں میری جماعت شمار کرتے ہو آسمان پر تم اُس وقت میری جماعت شمار کئے جاؤ گے جب سچ سچ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔سواپنی پنجوقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو۔“ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15 مطبوعہ 2021ء) سیالکوٹ کے ضلع کا ایک نمبر دار تھا۔اس نے بیعت کرنے کے بعد پوچھا کہ حضورا اپنی زبان مبارک سے کوئی وظیفہ بتادیں۔فرمایا کہ : ”نمازوں کو سنوار کر پڑھو کیونکہ ساری مشکلات کی یہی کنجی ہے اور اسی 66 میں ساری لذات اور خزانے بھرے ہوئے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 106 مطبوعہ 2010ء) 72