حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 71 of 148

حقیقتِ نماز — Page 71

حقیقت نماز پر درود۔غرض وہ سب امور جو روحانی ترقی کے لیے ضروری ہیں موجود ہیں۔ہمارے دل میں اس کے متعلق بہت سی باتیں ہیں جن کو الفاظ پورے طور پر ادا نہیں کر سکتے۔بعض سمجھ لیتے ہیں اور بعض رہ جاتے ہیں۔مگر ہمارا کام یہ ہے کہ ہم تھکتے نہیں۔کہتے جاتے ہیں۔جو سعید ہوتے ہیں اور جن کو فراست دی گئی ہے وہ سمجھ لیتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 348-345 مطبوعہ 2010ء) 71