حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 61 of 148

حقیقتِ نماز — Page 61

حقیقت نماز کلام الہی کو ضرور عربی میں پڑھو اور اس کے معنی یاد رکھو اور دعا بے شک اپنی زبان میں مانگو۔جولوگ نماز کو جلدی جلدی پڑھتے ہیں اور پیچھے لمبی دعائیں کرتے ہیں، وہ حقیقت سے نا آشنا ہیں۔دعا کا وقت نماز ہے۔نماز میں بہت دعائیں مانگو۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 509 مطبوعہ 2010ء) کوشش کرو کہ پاک ہو جاؤ کہ انسان پاک کو تب پاتا ہے کہ خود پاک ہو جاوے۔مگر تم اس نعمت کو کیونکر پاسکو۔اس کا جواب خود خدا نے دیا ہے جہاں قرآن میں فرماتا ہے وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة (البقرہ ۴۶) یعنی نماز اور صبر کے ساتھ خدا سے مدد چاہو۔نماز کیا چیز ہے؟ وہ دعا ہے جو تسبیح تحمید تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی جاتی ہے۔سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ اُن کی نماز اور اُن کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں۔لیکن تم جب نماز پڑھو تو بجز قرآن کے جو خدا کا کلام ہے اور بجر بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسول کا کلام ہے، باقی اپنی تمام عام دعاؤں میں اپنی زبان میں ہی الفاظ متضرعانہ ادا کر لیا کروتا ہو کہ تمہارے دلوں پر اُس عجز و نیا ز کا کچھ اثر ہو۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 69-68 مطبوعہ 2021ء) قرآن شریف کا ترجمہ بھی پڑھو اور نمازوں کوسنوار سنوار کر پڑھو اور اس کا مطلب بھی سمجھو۔اپنی زبان میں بھی دعائیں کر لو۔قرآن شریف کو ایک معمولی کتاب سمجھ کر نہ پڑھو، بلکہ اُس کو خدا تعالیٰ کا کلام سمجھ کر پڑھو۔نماز کو اُسی طرح پڑھو ، جس طرح رُسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے۔البتہ اپنی حاجتوں اور مطالب کو مسنون اذکار کے بعد اپنی 61