حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 134 of 148

حقیقتِ نماز — Page 134

حقیقت نماز چاہئے تو یہ تھا کہ نماز کے ساتھ اسکی بدیاں اور وہ برائیاں جن میں وہ مبتلا تھا کم ہو جاتیں اور نماز اس کے لئے ایک عمدہ ذریعہ ہے۔پس پہلی منزل اور مشکل اُس انسان کے لئے جو مومن بننا چاہتا ہے یہی ہے کہ بُرے کاموں سے پرہیز کرے۔اسی کا نام تقویٰ 66 ہے۔( ملفوظات جلد چہارم صفحه 656 مطبوعہ 2010ء) یا درکھو یہ نما ز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی۔لیکن اکثر لوگ جو نماز پڑھتے ہیں تو وہ نماز اُن پر لعنت بھیجتی ہے۔( حاشیے سے : بدر میں ہے : ایک حدیث ہے کہ بہت سے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن اُن کو لعنت کرتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک انسان عمل نہ کرے، دلی حضور نہ ہو تو گویا وہ عبادت سانپ کی خاصیت رکھتی ہے۔دیکھنے میں خوبصورت اور خوشنما مگر بباطن دُکھ دینے والی زہر سے پُر۔( جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ۔( الماعون ۶،۵ ) یعنی لعنت ہے اُن نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 403 مطبوعہ 2003ء) 134