حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 75
۷۵ قبیلے اسی جانب ہجرت کر آئے تھے اس لئے آپ بھی اسی طرف ان کی تلاش میں نکلے اور تھوما حواری کا بھی اسی طرف کو نکلنا اس بات کی شہادت پیش کرتا ہے جس کی قبر مدراس (ہندوستان ) میں ہے۔اس جگہ سب سے اہم بات یہ بیان کرنے کے لائق ہے کہ حضرت مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کی شہادت اسلام کی کتاب قرآن کریم نے دی تھی جس کے بیچ ہونے کی شہادتیں اس کتاب میں بائبل سے پیش کی گئی ہیں۔ایسی ہی ایک اور شہادت قرآن کریم میں اُن کے ہجرت کر جانے والے علاقہ کے تعلق سے پیش ہے اس تعلق سے خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے که وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّةَ ايَةً وَاوَيْنَهُمَا إِلَى رَبِّوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ (المومنون آیت:۵۱) یعنی اور ہم نے ابن مریم اور اس کی ماں کو ایک نشان بنایا اور ہم نے اُن دونوں کو ایک اُونچی جگہ پر پناہ دی جو ٹھہر نے کے قابل اور بہتے ہوئے پانیوں والی تھی۔حضرت مسیح علیہ السلام اور اُن کی والدہ کے متعلق قرآن کریم کا یہ اشارہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔اور بے مثل بھی۔کہ ایک چھوٹی سی آیت بہت بڑے راز کو کھولنے والی ہے۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے ابن مریم اور ان کی والدہ کو ایک اونچی اور چشموں والی جگہ پناہ دی ہے۔پناہ اُس کو دی جاتی ہے جس کی جان کو خطرہ ہو۔میسیج کو یہود سے ہر وقت خطرہ لگا رہتا تھا اس لئے پناہ کا لفظ استعمال فرمایا اور ساتھ ہی بتایا کہ پناہ اس جگہ دی ہے جو اُونچی اور ٹھہرنے کے قابل بہتے ہوئے پانیوں والی ہے۔ذرا غور کریں اور تلاش کریں کہ سب سے اونچی اور جہاں کثرت سے چشمے بھی ہوں اور ٹھہر نے کے قابل بھی ہو کون سی جگہ ہے؟ تو معلوم ہو کہ کشمیر وہ علاقہ ہے جو سب سے اُونچا اور ٹھہرنے کے قابل اور سب سے