حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 28 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 28

کی کیا ضرورت پیش آئی؟ اسی طرح ایک جگہ لکھا ہے کہ : -: ۲۸ وو " جب میں کلام کرنے لگا تو رُوح القدس اُن پر اس طرح نازل ہوا جس طرح شروع میں ہم پر نازل ہوا تھا اور مجھے خداوند کی وہ بات یاد آئی جو اس نے کہی تھی کہ یوحنانے تو پانی سے بپتسمہ دیا مگر تم رُوح القدس سے بپتسمہ پاؤ گے۔“ (اعمال باب ۱۱ آیت ۱۵، ۱۶) پطرس کا یہ بیان کہ ہم پر بھی شروع میں روح القدس نازل ہوا تھا اور جب میں اُن لوگوں سے بات کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ اُن پر بھی روح القدس نازل ہوا۔مسیح کے بے گناہ ہونے کا ثبوت مسیحی یہ دیتے ہیں کہ اُن پر روح القدس نازل ہوتا تھا۔اب دیکھیں بائبل کہتی ہے کہ پطرس پر بھی اور پطرس کی موجودگی میں دوسرے لوگوں پر بھی روح القدس نازل ہوا جب عام انسانوں پر روح القدس نازل ہوتا ہے تو پھر مسیح پر روح القدس کے نزول کی وجہ سے کیا خصوصیت باقی رہتی ہے اور پھر جن پر روح القدس نازل ہوان کو کفارہ کی کیا ضرورت رہی؟ اسی طرح سے اعمال باب ۲ آیت ۳- ۴ میں بھی لکھا ہے کہ :- وو اور وہ سب رُوح القدس سے بھر گئے۔“ گویا کہ روح القدس عام انسانوں اور مسیح کے شاگردوں پر بھی نازل ہوتا تھا۔جس پر روح القدس نازل ہونے لگے اُس کو کفارہ کی کیا ضرورت رہتی ہے؟ کیا کفارہ قبول ہوا ؟ مسیحی دنیا جس کی بنیاد کفارہ کے عقیدہ پر ہے۔ہمیں اس بات کا جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے کہ میسیج کی صلیبی موت پر ایمان لانے اور اس کے کفارہ کو مان لینے سے کیا کوئی