حمد و مناجات

by Other Authors

Page 124 of 171

 حمد و مناجات — Page 124

124 جناب مبشر خورشید صاحب کچھ ایسے ایک کرم کا نزول ہو جائے دلوں سے صاف گناہوں کی دھول ہو جائے تیری رضا کا ہمیں گرحصول ہو جائے ہر ایک لذت دنیا فضول ہمارے دل کی کلی کھل کے پھول ہو جائے ہو جائے میری دعا یہ خدایا قبول ہو جائے ہر ایک بات میں دنیا پہ دیں مقدم ہو زندگی کا ہماری اصول ہو جائے اشک آنکھ سے ٹپکیں اگر تیری خاطر تو ان کا بڑھ کے ستاروں سے مول ہو جائے ہر آن جس کو ہو تائید ایزدی کا یقیں وہ قلب کیسے ہے ممکن ملول ہو جائے جلا سکے گی جہنم کی آگ کیا خورشید بروز حشر جو قرب رسول ہو جائے (الفضل 3 ستمبر 1966ء)