ہماری کہانی — Page 82
۸۲ افراط و تفریط کے دونوں رخ نہیں بتا دئیے تھے۔اب خوب غور کر کے یہ بتائیے کہ ہم لوگوں کو اس باجبروت عدالت میں یہ جواب بن پڑے گا کہ ہم علماء کی پیروی کرتے تھے اور وہ یہ فتویٰ دیتے تھے ؟ اور کیا ہم اس جواب سے چھوٹ جائیں گے ؟ کیا وہ نہیں پوچھے گا کہ ہم نے تم کو کیا حکم دیا تھا ؟ اس وقت ہماری جو حالت ہوگی اور حسرت ہے جو کچھ کہیں گے اس کا کتنا عمدہ نقشہ وہ عالم الغیب بیان کرتا ہے يَوْمَ تُقَلَّبُ وجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ بِلَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولاً وَقَالُوا رَنا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السبيلاً (الاحزاب : ۶۷ و ۶۸) که حب ان کے چہرے آگ کی طرف پھیر سے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش ہم نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی ہوتی۔افسوس ہم نے اپنے سرداروں کی اور بڑوں کی اطلات کی جنہوں نے ہم کو راستہ سے بہکا دیا۔پھر یہ بھی سوچ لیجیے کہ میرے ساتھ جو کچھ کیا گیا اور جو کچھ کر رہے ہیں اس کو عقل سلیم بھی جائز رکھتی ہے اور یہ سب کسی گناہ کی سزا ہیں کہ میں کہتا ہوں کہ اللہ ایک ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم البنین ہیں۔قرآن اللہ کا نہ ندہ کلام ہے سنت پر عمل ہے۔صحیح حدیثیں قابل عمل ہیں امنت بالله وَمَلَئِكته وكتبه وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِم مِنَ الله تعالى والبعث بعد الموت میں سے ہر ہر لفظ پر ایمان ہے حسب قوت معمل بھی ہے جنفی سنت جماعت علماء سے پوچھٹے کہ کیا اس سے زیادہ کسی کو مجھ سے پوچھنے کا حق بھی ہے ؟ احمدیت نہ تو اسلام اور صحیح اسلام کے سوا کوئی مذہب ہے نہ تو میں نے تبدیل مذہب کیا ہے نہ میں نے کسی چیز کا کفر کیا ہے نہ ارتداد کیا ہے۔میں الحمد للہ مومن ہوں مسلم ہوں اور میں نے امر بالمعروف کی بیعت کی ہے۔سیسے اللہ تعالیٰ مسلمان کسی کو کہتا ہے۔وَلا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلمَ لَسْتَ مُؤْمِناً (النساء : ۹۵) اور پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف سنیئے کہ جو تمہاری طرح تمہارے