ہماری کہانی

by Other Authors

Page 77 of 124

ہماری کہانی — Page 77

22 پر ہوگا۔ہر فرقہ کے علماء کہتے ہیں کہ ہم جنتی ہیں باقی سب جہنمی تو اب پھر ہر شخص کا جس میں استطاعت ہو جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو اور جس کے پاس ایمان کی کوئی قیمت بھی ہو اور جس کو مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہونے کا یقین بھی ہو فرض ہو جاتا ہے کہ وہ تلاش کرے کہ کیا صحیح ہے ؟ کہا جاتا ہے کہ ہم کو اتنا علم نہیں ہم نہیں جانتے کیسے تلاش کریں یہ بالکل غلط سمجھایا سمجھایا گیا ہے۔یہم کو جتنا علم اور جتنی عقل دی گئی ہے وہ کافی سے زیادہ ہے۔یہ اللہ تعالیٰ پر تہمت ہے کہ علم اور عقل اور استطاعت دی نہیں اور پھر جہنم میں ال کر عذاب دیتا ہے۔البتہ وہ ان علماء کا مذہب ہے جو بہت پیچیدہ ہے اور جس کے چکر سے کوئی شخص قیامت تک نکل نہیں سکتا اور اس کا سارا دارو مدار چند خود ساختہ عقائد اور اقوال الرجال پر ہے۔اسلام اللہ تعالیٰ کا مذہب ہے جو بہت صاف سیدھا اور آسان ہے جس کو اللہ تعالیٰ دینا قیما اور وَلَقَدْ بَسَرْنَا الْقُرآن اور اس کا رسول الدين بسر کہتا ہے۔یہ فرمان جھوٹے نہیں ہیں۔کیا ہم لوگ اپنے دنیوی معاملات میں چھوٹی سے چھوٹی چیز کو اپنی نظر سے دیکھنے اور جانچنے پر اصرار نہیں کرتے کیا اپنے کاروباری معاملات میں چند پیسوں کا حساب بھی کسی کے صرف کہنے سننے پر چھوڑتے ہیں اور کیا کاروبار میں بڑی بڑی پیچیدگیاں نہیں سلجھاتے بڑی بڑی مشکلات حل نہیں کرتے اور اگر کوئی مقدمہ آپڑتا ہے تو رات دن اس کے پیچھے پڑ کر قانونی باریکیوں کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے اور ہم کہیں اپنی بے بضاعتی اور کم سمجھی کا افرار نہیں کرتے پھر کیا واقعی آپ کا نفس گواہی دیتا ہے کہ آپ کا یہ جواب اللہ تعالے کے دربار میں چل جائے گا کہ ہم میں علم اور استطاعت نہیں تھی۔ہمارے اس جواب کا جواب بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں پہلے سے دے رکھا ہے کہ نہیں بلکہ تم سرکش اور باغی تھے اور ہم سے ملنے کا تمہیں یقین نہیں تھا۔اے کاش کہ اس کا