ہماری کہانی

by Other Authors

Page 5 of 124

ہماری کہانی — Page 5

بسم الله الرحم الحمير عرض حال اللہ تعالیٰ کا ہے انتہا کرم ہے کہ میرے والد محترم عبد الستار حاجی ابراہیم کو اس نے اپنے فضل سے ان خوش قسمت لوگوں کی طرح چنا میں نے حضرت مسیح موعود کو مانے کی سعادت پائی۔کچھی میں جیسی کٹر قوم سے مقابلہ کی توفیق علی اور آخری لمحہ تک ثابت قدم رہنا نصیب ہوا۔ان کی انتہائی درد آمیز راتوں کی دعاؤں سے نہ صرف ہم کو احمدیت ملی بلکہ ہماری نسلوں کو بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔یہ صرف اور صرف پروردگار کا کرم ہے۔بابا کے حالات زندگی کا تحریر میں آنا بھی الہی منشاء کے تحت ہے ورنہ ہمیں نے کبھی یہ سوچا بھی نہ تھا کہ مجھ ناچیز سے اللہ تعالیٰ یہ کام لے گا۔البتہ آپا رابعہ مرحومہ کی یہ خواہش تھی۔انہوں نے کچھ آغاز بھی کیا تھا مگر زندگی نے وفانہ کی۔بابا کے خطوط کو ہم سب بہنوں نے ہیرے جواہرات سے بڑھ کر عزیز رکھا۔مجھے کس طرح تحریک ہوئی احمدیہ ہال جانے کی۔یہ سنیئے۔۔۔میرے مرحوم شوہر مجھے بہت چاہتے تھے۔جماعت کے کام سے جاتا ہوتا۔وہ خود اپنی گاڑی میں لاتے لے جاتے ہیں راستے سے بالکل نا واقف رہی۔ان کی وفات کے بعد گھر سے نکلنے کی ہمت نہ ہوتی بچوں کے ساتھ کہیں جاتی مگر اپنی اپنی جگہ مصروف بچوں کے ساتھ وقت کہاں ہوتا۔جماعت میں کہیں جانے کی محرومی سے دل بہت تریتا ایک خلش ، ایک چھین ہر وقت رہتی۔ایک دن بہت درد سے دعا کی اور سوچا کہ تم کن والدین کی بیٹی ہو۔ہمت کرو۔اگر شوہر نہیں ہے تو زندگی تو گزارتی ہے، اکیلی گھر سے نکلی اور محمد صاحب کی قبر پرچا کہ