ہماری کہانی

by Other Authors

Page 61 of 124

ہماری کہانی — Page 61

41 کہ جہاں سے گمان بھی نہیں ہو گا مگر اگر تم نے کمزور مخلوق کی طرف رزق کے لئے ہاتھ پھیلایا یا دل میں طمع رکھی تو اکثر تو نا امید ہی ہونا پڑتا ہے اور انسانوں کا احسان لینے کے بعد جو کچھ نتیجہ ہوتا ہے اس کا کچھ تجربہ تو ہو ہی گیا ہے۔پھر یہ کہ صرف اللہ ہی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے بندوں کی ضرورتوں کو پورا کرتا رہتا ہے اور تھکتا نہیں نہ کبھی اس کا خزانہ ختم ہوتا ہے تو اسی سے مانگو وہی پورا کر سکتا ہے امید رکھتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ تم سب اچھی طرح سے ہو۔اس سے زیادہ میری فکر بیکار ہے۔میں نے جس کے حوالہ کیا ہے وہی تم لوگوں کا محافظ ہے جو کوئی مجھے پوچھے اس کو میرا سلام پہنچا دیا۔گناه گار عبدالستار سیٹھ یونس عثمان کے نام میرے محسن و میر سے مرتی ! چونکہ گجراتی زبان میرے مطالب ادا کرنے کے لئے موزوں نہیں ہے اس لئے اردو میں یہ خط لکھ رہا ہوں۔میں نے جو کچھ کیا اور مجھ پر جو کچھ گزری اور میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا مجھے نہ رنج ہے نہ افسوس نہ شکایت نہ غصہ نہ انتظام کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے الحمد للہ ان سفلی جذبات سے نکال کر اس سے بہتر چیزیں میرے دل میں بھر دی ہیں اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کے بندوں سے محبت اور ان کے لئے دعا اور یہی جذبہ ہے جو مجھے یہ خط لکھنے پر مجبور کر رہا ہے خصوصاً اس سے کہ آپ میرے محسن ہیں حقیقی معاوضہ تو آپ کی