ہماری کہانی

by Other Authors

Page 45 of 124

ہماری کہانی — Page 45

۴۵ مُحمد رسُولُ اللهِ کہ دینا کام نہیں آئیگا۔بلکہ ستائے ہوئے مطلوبین کا ہر ہر آنسو جو گرے گا وہ ایک ایک دریا ہو گا جیسے عبور کرتا ہوگا لہذا خوب اچھی طرح اپنے نفس کا محاسبہ کر لیں کہ جو کچھ آپ نے کیا اور کر رہے ہیں اس کا آپ کو کہاں تک حق ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو کب اور کہاں تک یہ منصب عطا کیا ہے اور یہ بھی کہ کیا اس میں میری مجبوری اور کمزوری اور پریشان حالی کا بھی کچھ حصہ ہے یا صرف اللہ کو خوش کرنے کے لئے ہی کر رہے ہیں۔کاش کہ یہ معاملہ آپ نے ان علماء کے لئے چھوڑ دیا ہوتا اور ان کو فتو ے اور قتل مرند کا ثواب لینے دیتے میرے خون سے اپنا ہاتھ نہ رنگنے اور اتنی بڑی خوفناک ذمہ داری اپنے سر نہ لیتے ہیں نے لکھنو میں یہ عرض کیا تھا کہ مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں جس کا جی چاہے مجھ سے تعلق رکھے جس کا جی نہ چاہیے نہ رکھے مگر اس کو آپ نے قبول نہ کیا تھا تو پھر اس کو میں صریح ظلم کے سوا کسی چیز سے تعبیر نہیں کر سکتا اور اپنا اور ان لوگوں کا معاملہ اس حاکم حقیقی کے حوالے کرتا ہوں وَهُوَ خَيْرُ الفاصلين۔رہا یہ معاملہ جس کا جواب دینا ہے اس کے متعلق دوبارہ عرض ہے کہ میں اپنے عقیدہ پر الحمد للہ قائم ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے استقامت عطا فرمائے اور اسی پر موت دے قُل يُقَومِ اعملوا على مكانتكم إلى عَامِلُ فَسَوْنَ تَعْلَمُونَ مَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدار انه لا يَفْلِحُ الظَّالِمُونَ (الانعام: ۱۳۶) اور اس پر عمل کیا ہے وَمَنْ يُّهَاجر فی سبیل اللہ اور میں اپنی بیوی اور بچوں کو ان کے پیدا کرنے والے کے حوالے کرتا ہوں وہی ان کا کار ساز