ہماری کہانی

by Other Authors

Page 44 of 124

ہماری کہانی — Page 44

۴۴ والقدر خيره وشره من الله تعالى وَالْبَعْثِ بَعْدِ الموت میں سے ہر ہر لفظ پر ایمان ہے۔حسب قوت عمل بھی ہے۔اہل سنت جماعت کے لحاظ سے بھی زیادہ کسی کو پوچھنے کا کسی کو بھی حق نہیں۔اور نہ میں نے کفر کیا ہے نہ ارتداد کیا ہے۔میں نے امر بالمعروف کی بیعت کی ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکام کی کچھ وقعت ہے سینٹے اس وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ الْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنَّار النساءه (۹۵) رسول اکرم نے مومنوں کی تعریف کی ہے کہ جو میری طرح قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے وہ مسلم ہے۔حضرت علی نے فرمایا کہ مَنْ قَالَ لا إله الا الله فَهُوَ مُسلم اور پھر حدیث میں ہے کہ جس کو تم کافر کہو وہ اللہ کی نظر میں کافر نہ ہو تو کفر کہنے والے پر لوٹے گا یعنے کہنے والا تو یقینا کا فر ہو جائے گا لیکن مومن کو ایذا دینے والے کے لئے۔اللہ واحد القہار کا فرمان سن لیجئے وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوْ فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْنَانَا وَ انْمَا مُّبِينًا - ( الاحراب : ۵۹) پھر اس پر بھی غور فرما لیجئے۔یہ حرکات سوشل بائیکاٹ وغیرہ کے اور اس طرح تنگ کرنے کے۔کیا مخالفین نے انبیا علیہم السلام کے ساتھ کیا تھا اور بنو ہاشم کے مخالفین نے کیا تھا یا مومنین کے مخالفین نے کیا تھا۔یقین جانئے کہ یہ زندگی بہت جلد ختم ہونے والی ہے اور ہم سب کو ایک بڑی با جبروت عدالت میں پیش ہونا ہے جہاں یقینا کوئی فتواے۔کوئی دنیوی مصلحت - صرف زبان سے لا الہ الا الله