ہماری کہانی

by Other Authors

Page 120 of 124

ہماری کہانی — Page 120

۱۲۰ کروانا اور نئی نسل کو بتانا ہے کہ احمدیت کی برکات حاصل کرنے کے لئے جان کی بازی لگا دیں۔دُعا ہے کہ میرا انجام بھی بخیر ہو اور اس جہان سے اس وقت خدا تعالیٰ مجھے بلائے جب اس کی رضا کی نظر مجھ پر ہو۔اے خُدا تو میری لاج رکھنا مجھ پر رحم کرنا۔میرے وارثوں میں، نسلوں میں احمدیت قائم رکھنا۔قارئین سے بھی میری گزارش ہے کہ وہ میرے والدین اور میرے خاندان کے لئے دُعا کریں۔اے میری آنے والی نسلو ! احمدیت بہت قیمتی نعمت ہے۔یہ دُہ خزانہ ہے جس کی حفاظت ضروری ہے جس طرح بابا نے یہ نعمت آپ تک پہنچائی آپ بھی اس کو آگے پہنچانے والے نہیں۔اللہ تعالیٰ کے حقیقی پیار کو حاصل کریں۔یہ ہماری ذات کی کوئی خوبی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے کہ اس نے ہمیں احمدیت سے نوازا۔یہ خاص فضل ہے۔عنایت ہے۔محبت ہے۔وفا ہے۔پیار ہے۔اے خدا ! میری تجھ سے یہ گزارش ہے کہ ہم سب کا انجام بخیر کر ادب جس طرح بابا کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا ہم پر بھی اپنا فضل نازل فرما۔ہمارے گناہوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے اپنا بنتا ہے۔اور ہمارے خلیفہ حضور کو اپنے خاص حفظ وامان میں رکھ اور اپنی محبت عطا کر اور ان کے ہر کام میں مددگار بن اور ہم کو اُن کی اطاعت کی توفیق دے۔آمین! - خلافت ایک بیش بہا نعمت ہے۔اُن کا قدر دان بنا۔اے خدا ہم سب پر رحم کر۔آمین اللهم آمین۔خاکسار - رفیعه محمد