ہماری کہانی

by Other Authors

Page 109 of 124

ہماری کہانی — Page 109

1۔9 عبد الرحیم یونس صاحب اپنی نظمیں سناتے۔یہ روح پرور محفلیں دلی سکون عطا کرتیں جبکہ اُدھر دسواں، بیسواں ، چالیسواں ہو رہے تھے۔بھیا کی وفات کے بعد جائداد اور کاروبار کے لئے جو میٹنگ ہوئی اس میں دشمن جان عبد الکریم صاب بھی تھے۔پھر اللہ پاک نے دُعا کا موقع دیا۔نوری صاحب میٹنگ میں تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا اور دس منٹ میں انتقال ہو گیا۔گھر میں کہرام مچا ہوا تھا۔آج میٹنگ تو ہماری قسمت کے فیصلہ کے لئے ہو رہی تھی وہ تو پیچ ہی میں رہا۔اتنے میں آپا رابعہ مجھے بلا کر ایک جگہ لے گئیں اور تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تمہارے لئے بہت دُعا کی تھی۔مجھے سجدہ میں سامنے آلیس الله بكَانِ عَبدہ لکھا نظر آیا۔وہیں میں نے لکھ دیا یہ دیکھو۔اور ہر طرح اللہ قادر و توانا کی رحمت پر نظر یہ کھو۔اس اثناء میں احمد بھائی (جو افسوس کے لئے کلکتہ سے آئے تھے کے بچے کو سر میں پتھر لگا۔شدید چوٹ آئی۔بچہ خون خون ہو گیا۔میں نے الگ کھڑے ہو کر اللہ پاک سے دعا کی ہم نے سب معاف کیا۔اس گھر کی سزائیں معاف کر دے شکر ہے بچہ بچ گیا۔ہمیں تو ان کی سزا سے دلچسپی نہ تھی۔ان کی ہدایت کی خواہش تھی اور اس کے لئے دُعا کر رہے تھے۔محمد صاحب جہاز میں کام کرتے تھے تو ان کا ایک ماتحت تھا مظاہر حسین بہت محنتی اور وفادار۔اسی وجہ سے محمد صاحب سے اس کی اچھی بنتی تھی۔اس نے بہت ترقی کی اور کلکتہ میں ایک کمپنی خرید لی۔افسوس کے لئے آئے اور محمد صاحب سے مدد کا وعدہ کیا۔وہ دن عجیب خوف کے دن تھے ایسے لگتا تھا اللہ پاک ناراض ہو گیا ہے۔چٹا گانگ میں ماسی ماں کا انتقال ہوا۔ابوبکر دہو نوری صاحب کے بہنوئی تھے) قبرستان میں گر گئے اور شدید بیمار ہو گئے کمپنی کے مستقبل کے لئے سب بھائیوں کی میٹنگ ہوئی اور خسارے میں چلنے والی یہ کمپنی مظاہر حسین صاحب نے خرید لی۔