ہمارا خدا — Page 64
دریافت کر سکے گی۔کیا یہ ساری باتیں تجھے خدا کی طرف راستہ نہیں دکھاتیں؟ ہلاک ہو گیا انسان ! وہ کیسا ناشکر گذار ہے۔یہ آیات قرآنی جو قرآن شریف کے مختلف حصوں سے لی گئی ہیں جس فصاحت و بلاغت کے ساتھ کائنات خلق اور نظامِ عالم کی طرف توجہ دلا کر ہستی باری تعالیٰ کا نشان دے رہی ہیں وہ محتاج تفسیر نہیں۔واقعی ایک غور کرنے والی طبیعت کے لئے دُنیا کی ہر چیز اللہ تعالیٰ کی طرف اشارہ کر ہی ہے اور انسان جس قدر بھی نظام عالم اور خواص اشیاء کے مطالعہ میں ترقی کرتا ہے اس کے لئے یہ اشارہ زیادہ واضح اور زیادہ معتین صورت اختیار کرتا جاتا ہے۔دُنیا کی ایک چھوٹی سے چھوٹی چیز کو لے لو اور پھر اس پر غور کرو۔تم دیکھو گے کہ وہ حقیر چیز ایک ایسے عظیم الشان اور حکیمانہ قانون کے ماتحت کام کر رہی ہے اور اس میں ایک ایسی ترتیب اور علت غائی نظر آتی ہے کہ عقل حیران ہو جاتی ہے اور اس کا چھوٹے سے چھوٹا حصہ بھی انسانی دماغ کے لئے لا نخل عقدہ پیش کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں۔بنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اس پہ آساں ہے ایک مکھی کو ہی دیکھو۔یہ حقیر جانور بھی کس درجہ تک خدا کی عظیم الشان قدرت نمائیوں کا کرشمہ ہے۔اگر انسان ساری عمر صرف ایک مکھی اور اُس کے اعضاء وغیرہ کے متعلق تحقیق کرنے میں صرف کر دے تو یقیناً وہ دیکھے گا کہ اس کی زندگی تو ختم ہو جاو گی لیکن تحقیق کا میدان ابھی اس کی آنکھوں کے سامنے غیر دریافت شدہ حالت میں پڑا ہوا نظر آئے گا۔خود انسانی جسم کو دیکھ لو۔جب سے یہ دنیا بنی ہے دنیا کے بہترین دماغ ہر زمانہ میں لاکھوں کی تعداد میں اس کی بناوٹ کے متعلق تحقیق کرتے چلے آئے 64