ہمارا گھر ہماری جنت — Page 4
آدم کی محبت کا مصداق اس کی بیوی کو ہی بنایا ہے۔پس جو شخص اپنی بیوی سے محبت نہیں کرتا یا اس کی خود بیوی ہی نہیں وہ کامل انسان ہونے کے مرتبہ سے گرا ہوا ہے اور شفاعت کی دوشرطوں میں سے ایک شرط اس سے مفقود ہے اس لئے اگر عصمت اس میں پائی بھی جائے تب بھی وہ شفاعت کرنے کے لائق نہیں لیکن جو شخص کوئی بیوی نکاح میں لاتا ہے۔وہ اپنے لئے بنی نوع کی ہمدردی کی بنیاد ڈالتا ہے۔“ ( ریویو آف ریلیجنز اُردو مئی 1902 ءجلد 1 نمبر 5 صفحہ 179 تا180) حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں :۔"جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب ( یعنی رشتہ داروں) سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے“۔☆☆☆ کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 19)