ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 65 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 65

ہمارا آقا ع 65 مگر اتنے میں قریش بھاگ کر خانہ کعبہ میں پناہ لے چکے تھے۔جو شخص خانہ کعبہ چلا جا تا ،عرب اُسے نہیں مارتے تھے۔اس لیے بنی قیس اُلٹے لوٹ گئے ،مگر یہ کہتے آئے کہ عروہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔اگلے سال عکاظ کے میلے پر ہم سے لڑنے کے لیے تیار رہو۔اب تو قریش کو مجبوراً جنگ کی تیاری کرنی پڑی۔چنانچہ دونوں طرف سے پورا سال جنگ کی تیاری میں گذر گیا۔جب دوسرا سال شروع ہوا، تو بنی تھیں، بنی ہوازن کو ساتھ لے کر لڑنے کے لئے آ موجود ہوئے۔یہ مہینہ ایسا تھا کہ عرب اس مہینے میں لڑائی بھڑائی بند رکھتے تھے۔مگر بنی قیس نے اس کی پرواہ نہ کی اور جنگ کے لئے کیل کانٹے سے لیس ہو کر آگئے۔قریش مجبوراً میدان میں نکلے، ہر فریق جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔بڑے بڑے سرداروں نے حلف اٹھائے کہ لڑ کر مارے جائیں گے ، مگر قدم پیچھے نہیں ہٹا ئیں گے۔تھوڑی دیر کے بعد جنگ شروع ہوگئی۔بڑے گھمسان کا رن پڑا۔اور نعمان بن منذر کے دربار میں معمولی سی جھڑپ بڑا خطرناک رنگ لائی۔اتنا کشت وخون ہوا کہ خدا کی پناہ۔یہ لڑائی جاہلیت کی لڑائیوں میں بڑی خوں ریز جنگ تھی اور تاریخ