ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 1 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 1

ہمارا آقا ع پیارے بچو! بسم اللہ الرحمن الرحیم (1) سخت امتحان آج سے چار ہزار برس پہلے دنیا میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔براعظم ایشیا کے شمال مغربی کونے پر ایک ملک ہے جسے شام کہتے ہیں۔اُس میں خدا کے ایک بہت بڑے پیغمبر رہا کرتے تھے، جن کا نام ابراہیم علیہ السلام تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام بوڑھے ہو گئے مگر اُن کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی۔اس پر انہوں نے خدا سے گڑ گڑا کر فرزند کے لئے دعا مانگی۔اللہ تعالیٰ نے اُن کی دعا سن لی اور چھیاسی برس کی عمر میں اُن کے ہاں ایک چاند سا بیٹا پیدا ہوا۔بیٹے کا نام انہوں نے اسمعیل رکھا جس کے معنی ہیں 'خدا نے (دعا) سُن لی۔مگر اسمعیل علیہ السلام پیدا ہونے کے تھوڑے ہی دنوں بعد خدا نے اُن کے باپ حضرت ابرا ہیم علیہ السلام کا سخت امتحان لینا چاہا۔اللہ تعالی نے فرمایا: " ابراہیم ! جاؤ بچے اور اُس کی ماں کو عرب 66 کے لق و دق ریگستان میں چھوڑ آؤ۔“