ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 28 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 28

ہمارا آقا ع 66 فرما کر واپس کروادیں۔“ وو 28 ابرہہ نے حیرت سے سردار قریش کی طرف دیکھا اور کہنے لگا:۔اونٹ تو آپ لے جائیں مگر آپ کا نام سُن کر اور آپ کی صورت دیکھ کر جو قد ر آپ کی میرے دل میں پیدا ہوئی تھی۔وہ آپ کی اس درخواست سے بالکل جاتی رہی۔آپ کو اپنے کعبہ کا تو کچھ خیال نہ ہوا جس کے ڈھانے اور گرانے کے لئے میں اتنا بڑ الشکر لے کر آیا ہوں کہ اگر سارے عرب کے باشندے بھی مل کر اُس کا مقابلہ کریں تو ایک بھی سلامت بیچ کر نہ جائے۔مگر کعبہ کی بجائے آپ کو اپنے چند اونٹوں کی فکر ہوئی۔ایسی سطحی بات سردار قریش کے منہ سے نہیں نکلنی چاہئیے تھی۔عبدالمطلب بڑی بے پروائی سے منسے اور فرمانے لگے آنا رَبُّ الإبل وَلِلبَيْتِ رَبِّ يَمْنَعُ یعنی میں اونٹوں کا مالک ہوں پس اُن کے چھڑانے کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں۔اس گھر کا بھی ایک مالک ہے وہ اپنے گھر کی حفاظت خود کرے گا۔اُس کے لئے مجھے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔“ ابر ہہ نے طیش میں آکر کہا :۔”اچھا میں دیکھوں گا کہ کعبہ کا مالک کعبہ کو میرے ہاتھ سے کس طرح بچاتا ہے ! عبد المطلب بولے ” جی ہاں آپ بھی دیکھئے گا اور ہم بھی دیکھیں