ہمارا آقا ﷺ — Page 128
ہمارا آقا ع میت کے پیچھے پیچھے چلتے۔128 جب مُردے کو دفن کر کے آتے تو بڑی شان اور نہایت اہتمام کے ساتھ اُس کا نتیجہ ، دسواں بیسواں ، چالیسواں ، چھ ماہی ، اور برسی کرتے۔میت اگر کسی سخی اور مشہور آدمی کی ہوتی تو دفن کے بعد ایک اونٹنی اس کی قبر پر باندھ دیتے۔اس کا طریقہ یہ تھا کہ قبر کے پاس ہی اتنا بڑا ایک گڑھا کھودتے جس میں اونٹنی کھڑی ہو سکتی۔اس کے بعد اُس اونٹنی کو گڑھے میں اس طرح کھڑا کرتے کہ اُس کی گردن خوب مروڑ کر دُم کی طرف کر دیتے اور چاروں پاؤں اور گردن رسیوں سے اچھی طرح جکڑ دیتے۔پھر اس کو اسی حالت میں چھوڑ کر گھر چلے آتے۔نہ اُسے کھانے کو دیتے ، نہ پینے کو۔یہاں تک کہ وہ بیچاری کھڑی کھڑی اور بندھی بندھی ہلاک ہو جاتی۔