ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 122 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 122

ہمارا آقا ع 122 (30) اخلاق کا جنازہ جہالت کے کندھے پر عربوں کی بُت پرستی اور اُن کی وحشت کی داستانیں تو سن چکے ، اب اُن کی جہالت کی حکایتیں بھی سنو! اخلاقی حالت اُن کی بدترین تھی۔جو عادت تھی نہایت نامعقول ، جو رسم تھی بہت بے ہودہ، پڑھنا لکھنا عیب جانتے اور اسے غلاموں کا کام سمجھتے تھے۔جاہل رہنے پر فخر کرتے اور لکھے پڑھے آدمیوں کو حقیر جانتے تھے۔شرفاء اور معزز لوگوں کے نزدیک اس سے زیادہ ذلیل بات اور کوئی نہ تھی کہ اُن کا کوئی فردولکھنا پڑھنا جانتا ہو۔نہ معلوم کیا شوق چرایا کہ جاہلیت میں حضرت عمرؓ نے بہت خفیہ طور پر کسی غلام سے لکھنا پڑھنا سیکھ لیا۔مگر اس بات کو مخفی رکھتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ کسی شخص کو اس کا پتہ نہ لگے۔انہی ایام کا ذکر ہے کہ اتفاقاً ایک روز اُن کا ایک دوست اُن کے پاس آیا جو اُن کے اس عیب سے واقف تھا۔اور آتے ہی کہنے لگا کہ میں اس وقت تمہارے پاس ایک بہت ہی ضروری کام کے لیے آیا ہوں اور وہ یہ ہے کہ مجھے فلاں شخص کے نام جو میٹر ب میں رہتا ہے۔ایک خط لکھ دو ، قافلہ جارہا ہے، میں ایک آدمی کے ہاتھ اُسے یہ خط بھیج دوں گا۔