حَمامة البشریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 366 of 378

حَمامة البشریٰ — Page 366

حمامة البشرى ۳۶۶ اردو ترجمه تُعَيِّرُنِي ظُلُمَا وَكِبْرًا وَّنَخْوَةٌ وَهَيْهَاتَ أَهْلُ الْحَقِّ كَيْفَ يُعَيَّرُ تو مجھے ظلم تکبر اور نخوت سے عیب لگاتا ہے اور یہ بات دور از عقل ہے۔اہل حق پر کیسے عیب لگایا جا سکتا ہے۔صَبَرُنَا عَلَى ظُلْمِ الْخَلَائِقِ كُلِّهَا وَتُبْنَا إِلَى الرَّبِّ الَّذِي هُوَ أَقْدَرُ ہم نے ساری مخلوق کے ظلم پر صبر کیا اور اس رب کی طرف متوجہ ہو گئے جو سب سے زیادہ قدرت رکھتا ہے۔تَرَكْنَا الْقِلَى وَاللَّهُ كَافٍ لِصَادِقِ وَإِنَّ الصُّدُوقَ بِفَضْلِهِ يُتَخَيَّرُ ہم نے بغض و عداوت کو چھوڑ دیا اور اللہ صادق کے لئے کافی ہے اور بے شک صادق اس کے فضل سے مقبول ہوتا ہے۔وَلَيْسَ الْفَتَى مَنْ يُقْتُلُ النَّاسَ سَيْفَهُ وَلَكِنَّهُ مَنْ يُظْلَمَنَّ وَيَصْبِرُ اور جواں مرد وہ نہیں جس کی تلوار لوگوں کو قتل کرے لیکن جواں مرد وہ ہے جو مظلوم ہو اور صبر کرے۔اَرَى الظُّلُمَ يُبْقِي فِي الْخَرَاطِيمِ وَسْمَهُ وَأَمَّا عَلَامَاتُ الاذى فَتُغَيَّ میں ظلم کو ایسا دیکھتا ہوں کہ وہ ظالموں کی ناکوں پر اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے لیکن تکلیفوں کے نشانات (مظلوم سے ) مٹ جاتے ہیں۔أتُكْفِرُنِي يَا أَيُّهَا الْمُسْتَعْجِلُ وَأَيَّ عَلَامَاتٍ تَرَى إِذْ تُكْفِرُ اے جلد باز! کیا تو میری تکفیر کرتا ہے اور (مجھ میں) کون سی باتیں تو پاتا ہے جب تکفیر کرتا ہے۔وَ إِنَّ إِمَامَى سَيِّدُ الرُّسُلِ أَحْمَدُ رَضِيْنَاهُ مَتْبُوعًا وَّ رَبِّي يَنْظُرُ یقیناً میرا پیشوا تو سوالوں کا سردار احمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ہم نے اس کو متبوع کے طور پر پسند کر لیا ہے اور میر ارب دیکھ رہا ہے۔وَلَا شَكٌّ أَنَّ مُحَمَّدًا شَمْسُ الْهُدَى إِلَيْهِ رَغِبْنَا مُؤْمِنِينَ فَنَشْكُرُ بے شک محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہدایت کے آفتاب ہیں ہم نے اس کی طرف مومن ہو کر رغبت کی پس ہم شکر کرتے ہیں۔لَهُ دَرَجَاتٌ فَوْقَ كُلَّ مَدَارِجِ لَهُ لَمَعَاتٌ لَا يَلِيْهَا تَصَرُّرُ آپ کے درجات تمام درجات سے بلند تر ہیں۔آپ کی ایسی تجلیات ہیں کہ وہ تصویر میں نہیں آ سکتیں۔أَ بَعْدَ نَبِيِّ اللَّهِ شَيْءٌ يَرُوقُنِي أَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ وَجُهُ مُنَوَّرُ کیا نبی اللہ کے بعد کوئی چیز مجھے اچھی لگ سکتی ہے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی اور منور چہرہ بھی ہے؟ عَلَيْكَ سَلَامُ اللَّهِ يَا مَرْجَعَ الْوَرَى لِكُلِّ ظَلَامٍ نُورُ وَجْهِكَ نَيْرُ تجھ پر اللہ کا سلام ہے، اے مرجع خلائق! ہر تاریکی کے لئے تیرے چہرے کا نور ایک آفتاب ہے۔وَيَحْمَدُكَ اللهُ الْوَحِيدُ وَجُنُدُهُ وَيُثْنِي عَلَيْكَ الصُّبْحُ إِذْ هُوَ يَجُشُرُ اور خدائے یکتا تیری تعریف کرتا ہے اور اس کا لشکر بھی۔نیز صبح بھی تیری تعریف کرتی ہے جب وہ طلوع ہوتی ہے۔