حَمامة البشریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 378

حَمامة البشریٰ — Page 357

حمامة البشرى ۳۵۷ اردو ترجمه -- قَصِيدَةٌ لَطِيفَةٌ لِمُؤلّفِ هَذِهِ الرِّسَالَةِ فِي بَيَانِ مَفَاسِدِ الزَّمَانِ اس رسالہ کے مؤلف کا لطیف قصیدہ جو زمانہ کے مفاسد وَضُرُورَةِ رَجُلٍ يَهْدِى إِلَى طُرُقِ الرَّحْمَنِ اور خدائے رحمان کی راہوں کی طرف رہنمائی کرنے والے ایک شخص کی ضرورت وَنَعْتِ سَيّدِ الْأَنْبِيَاءِ وَفَخْرِ الْإِنْسِ وَالْجَانِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اور حضرت سید الانبیاء، فخر جن وانس صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح کے بیان میں ہے۔دُمُوعِى تَفِيضُ بِذِكْرِ فِتَنِ أَنْظُرُ وَإِنِّي أَرَى فِتَنا كَقَطْرٍ يَّمْطُرُ ان فتنوں کے ذکر سے جنہیں میں دیکھ رہا ہوں، میرے آنسو بہہ رہے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ فتنے اس بارش کی طرح ہیں جو برس رہی ہو۔تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ مُبِيدَةٌ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْغَى يَكْثُرُ تند اور مہلک ہوائیں چل رہی ہیں۔لوگوں کی نیکی کم ہو گئی ہے اور گمراہی بڑھ رہی ہے۔وَ قَدْ زُلْزِلَتْ اَرْضُ الْهُدَى زِلْزَالَهَا وَقَدْ كُذِرَتْ عَيْنُ التَّقَى وَتَكَدَّرُ اور ہدایت کی زمین پر سخت زلزلہ آ گیا ہے اور تقویٰ کا چشمہ مکدر ہو گیا ہے اور گدلا ہوتا جا رہا ہے۔وَمَا كَانَ صَرُخٌ يَصْعَدَنَّ إِلَى الْعُلى وَمَا مِنْ دُعَاءِ يُسْمَعَنَّ وَيُنْصَرُ اور کوئی چیخ نہیں جو بلندی (آسمانوں ) کی طرف چڑھتی ہو اور نہ کوئی دعا ہے جو سنی جاتی اور نصرت پاتی ہو۔فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبرُ جب مہلک فسق اپنے سیلاب کے ساتھ طغیانی پر آ گیا تو میں نے آرزو کی۔کاش تباہ گن وبا (نازل ) ہوتی۔فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِى النَّهَى اَحَبُّ وَ أَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُخَسِرُ کیونکہ لوگوں کا ہلاک ہو جانا عقلمندوں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہے گھاٹے میں ڈالنے والی گمراہی۔سے۔عَلى جُدُرِ الْإِسْلَامِ نَزَلَتْ حَوَادِتْ وَذَاكَ بِسَيِّنَاتٍ تُدَاعُ وَتُنْشَرُ اسلام کی دیواروں پر حوادث نازل ہو چکے ہیں اور یہ ان برائیوں کی وجہ سے ہیں جو عام ہورہی ہیں اور پھیلائی جا رہی ہیں۔وَ فِي كُلِّ طَرْفِ نَارُ فِتَنِ تَأَجَّجَتْ وَفِي كُلِّ ذَنْبٍ قَدْ تَرَاءَى التَّقَعُرُ ہر طرف فتنوں کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر گناہ میں گہرائی دکھائی دے رہی ہے۔