عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 18
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔یقیناً یہ ایک ظالمانہ فعل تھا جس طرح حضرت حسین کو شہید کیا گیا۔جب ان جذبات کا اظہار شیعہ حضرات کرتے ہیں یا عام حالات میں بھی شیعہ حضرات کے حضرت حسین کے بارہ میں، حضرت علی کے بارے میں جو جذبات ہیں تو عموماً ہمارے بارے میں یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے یا آپ کی جماعت نے خاندان نبوت کے مقام کو نہیں پہچانا۔اس غلط نہی کو جماعت احمد یہ ہمیشہ دور کرنے کی کوشش بھی کرتی رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت علی کے بارے میں جو فرمایا ہے اور ابھی میں نے کچھ حوالے پیش بھی کیے ہیں۔اس سے اس کی وضاحت بھی ہو جاتی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقام و مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر میں کیا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہ ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ باقی تین خلفاء بھی برحق تھے۔بہر حال اس وقت میں اس حوالے سے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات اور فرمودات کے حوالے سے بھی کچھ بیان کروں گا کہ آپ کی نظر میں خاندانِ نبوت کا کیا مقام تھا اور اس بارے میں آپ نے جماعت کو کیا نصیحت فرمائی ہے۔18