عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 17
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ نفس کا لازمی حق ہے اور وہ نعمتوں کے دلدادہ نہیں تھے۔پس تم کیسے خیال کرتے ہو کہ وہ ظلم کرتے تھے۔مال غصب کرتے تھے۔عدل نہیں کرتے تھے اور جو ر دستم کرتے تھے اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ نفسانی خواہشات سے باہر آچکے تھے اور وہ ہمیشہ آستانہ الہی پر گرے رہتے تھے اور وہ فنا فی اللہ لوگ تھے۔10 پس یہ ادراک ہے جو ان چاروں خلفاء کے مقام و مرتبہ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دیا اور یہی وہ مقام ہے جب ہر مسلمان ان بزرگوں کو دے گا تو حقیقی مسلمان کہلائے گا اور آپس کے اختلافات کو ختم کر کے امتِ واحدہ کا حصہ بنے گاور نہ ہمارے اختلافات اسلام کو تو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے، ہاں دشمن ان سے ضرور فائدہ اٹھائے گا اور وہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔آج کل ہم یہی دیکھ رہے ہیں۔پس اسلام کی اگر کوئی خدمت اس زمانے میں ہوسکتی ہے ، اسلام کی حفاظت کی اگر خواہش ہے تو پھر اس جری اللہ کے ساتھ جڑ کر ہی ہوسکتی ہے جسے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لیے بھیجا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا آج کل ہم محرم کے مہینے سے گزر رہے ہیں۔کل یا پرسوں دس محرم بھی ہے جس میں حضرت حسین کی شہادت کے حوالے سے شیعہ 17