حدیقۃ الصالحین — Page 730
730 932۔لَو كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ مَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِي الیواقیت والجواہر ، الجز الثانى ، المبحث الثانى والثلاثون : فى ثبوت رسالة نبينا محمد و بیان انه افضل خلق الله صفحہ نمبر (342) روایت ہے کہ آنحضرت صلی للی یکم نے فرمایا اگر موسیٰ اور عیسی زندہ رہتے تو میری پیروی کرنے کے سوا ان کے لئے کوئی چارہ نہ ہو تا۔لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّينِ لَمَا وَسِعَهُما إِلَّا اتَّبَاعِي (تفسیر ابن کثیر ، زير آيت وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَابِ (آل عمران 81 ، 82) روایت ہے کہ آنحضرت صلی علیم نے فرمایا اگر موسیٰ اور عیسی زندہ رہتے تو ( مجھ پر ایمان لانے اور ) میری پیروی کرنے کے سوا ان کے لئے کوئی چارہ نہ ہوتا۔933 - أوحى اللهُ تَعَالَى إِلَى عِيسَى: أَن يَا عِيسَى انْتَقِلْ مِنْ مَكَانٍ إِلَى مَكَانٍ، لِتَلَّا تُعْرَفَ، فَتُؤذى، فَوَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَأَزَوَجَنَّكَ أَلْفَ حُوْراءَ، وَلَأُوْلِمَنَّ عَلَيْكَ أَرْبَعِيانَةِ عَامٍ (کنز العمال حرف الخاء، الخوف والرجاء ، الخمول، باب الاكمال 5955) روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اے عیسی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتے رہو تا کہ تم پہچانے نہ جا سکو، بصورت دیگر تجھے لوگ دکھ دیں گے۔مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم میں ہز ار حوروں سے تیری شادی کراؤں گا اور تیر اولیمہ چار سو سال تک کر اتار ہوں گا۔( یعنی ہزاروں حسن باطنی رکھنے والی قومیں تیری اطاعت اور پیروی کا دم بھریں گی اور چار سو سال تک تیرے ماننے والے صحیح راستہ پر گامزن رہیں گے اور تیرے ذریعہ نازل ہونے والی روحانی برکات سے حصہ پائیں گی )۔