حدیقۃ الصالحین — Page 720
720 919۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلُ الْآيَاتِ خُرُوجًا، طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا ، وَخُرُوجُ الدَّابَّةِ عَلَى النَّاسِ ضُحى رسنن ابن ماجه کتاب الفتن باب طلوع الشمس من مغربها 4069) حضرت عبد اللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی للی نیلم نے فرمایا ظہور کے اعتبار سے نشانیوں میں سے پہلی سورج کا اپنے مغرب سے طلوع ہونا ہے اور دابتہ کالوگوں کے سامنے نکلنا چاشت کے وقت۔920- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَحْسِرَ الْفُرَاتُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ، يَقْتَتِلُ النَّاسُ عَلَيْهِ، فَيُقْتَلُ مِنْ كُلِّ مِائَةٍ، تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، وَيَقُولُ كُل رَجُلٍ مِنْهُمْ لَعَلَى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَنجو (مسلم کتاب الفتن باب لا تقوم الساعة حتى يحسر الفرات عن جبل من ذهب 5138) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللی کم نے فرمایا کہ قیامت نہ آئے گی یہاں تک کہ فرات سونے کا ایک پہاڑ ظاہر نہ کر دے۔جس پر لوگ لڑیں گے اور ہر سو میں سے نناوے مارے جائیں گے اور ان میں سے ہر ایک کہے گا کاش کہ میں بچ جاؤں۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوشِكُ الفُرَاتُ أَنْ يَحْسِرَ عَنْ كثر من ذهب فَمَن حَضَرَهُ فَلَا يَأْخُذُ مِنْهُ هَيْنا (بخاری کتاب الفتن باب خروج النار (7119) حضرت ابوہریر گانے بیان کیا کہ نبی صلی علیم نے فرمایا وہ زمانہ قریب ہے کہ فرات سونے کا ایک خزانہ نمودار کرے گا سوجو وہاں موجود ہو تو وہ اس میں سے کچھ نہ لے۔