حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 719 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 719

719 يَتَبَايَعَانِهِ وَلَا يَطْوِيَانِهِ، وَلَتَقُومَنَ السَّاعَةُ وَقَدِ انْصَرَفَ الرَّجُلُ بِلَبَنِ لِقْحَتِهِ فَلَا يَطْعَمُهُ، وَلَتَقُومَنَ السَّاعَةُ وَهُوَ يُلِيطُ حَوْضَهُ فَلَا يَسْقِي فِيهِ، وَلَتَقُومَنَّ السَّاعَةُ وَقَدْ رَفَعَ أُكْلَتَهُ إِلَى فِيهِ فَلَا يَطْعَمُهَا (بخاری کتاب الفتن باب خروج النار (7121) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک کہ دو بڑے بڑے گروہ آپس میں نہ لڑیں۔ان دونوں کے درمیان بہت ہی بڑی لڑائی ہو گی۔ان کا دعویٰ ایک ہی ہو گا اور جب تک کہ تیس کے قریب دجال ظاہر نہ ہو جائیں ان میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے اور جب تک کہ علم اٹھا نہ لیا جائے اور زلزلے کثرت سے نہ آئیں اور زمانہ جلدی جلدی نہ گزر جائے اور فتنے نہ ہو لیں اور قتل و خونریزی بہت نہ ہولے اور جب تک کہ مال اس کثرت سے نہ ہو جائے کہ وہ پانی کی طرح بہنے لگ جائے یہاں تک کہ مال والے کو یہ فکر رہے گی کہ کون اس کا صدقہ قبول کرے گا یہاں تک کہ وہ پیش کرے گا اور وہ شخص جس کے سامنے پیش کر رہا ہو گا کہے گا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں اور جب تک کہ لوگ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اونچی عمارتیں نہ بنانے لگ جائیں گے اور جب تک کہ نہ ہولے گا کہ ایک شخص دوسرے شخص کی قبر پر سے گزرے گا اور وہ کہے گا۔اے کاش ! میں اس جگہ ہوتا اور جب تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ جب سورج ادھر سے چڑھے گا اور لوگ اس کو دیکھ لیں گے تو وہ سب کے سب ایمان لائیں گے۔سو یہی وہ وقت ہو گا جب کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لاچکا ہو یا ایمان نہ لا کر نیک کام نہ کئے ہوں۔دو آدمیوں نے اپنے درمیان کپڑا پھیلایا ہوا ہو گا۔وہ ابھی ایک دوسرے سے خرید و فروخت نہ کر چکے ہوں گے اور اپنے کپڑے کو لپیٹا نہیں ہو گا کہ وہ گھڑی برپا ہو گی۔ایک شخص اپنی دود ھیل اونٹنی کا دودھ لے کر لوٹے گا اور ابھی اس کو پیا نہیں ہو گا کہ وہ گھڑی بر پا ہو جائے گی۔ایک شخص ابھی اپنا حوض لیپ رہا ہو گا اور ابھی اس میں پانی نہ پلایا ہو گا کہ وہ گھڑی پر باہو جائے گی۔آدمی اپنا نوالہ اپنے منہ تک اٹھا چکا ہو گا مگر ابھی اسے کھایا نہ ہو گا کہ وہ گھڑی بر پا ہو جائے گی۔