حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 714 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 714

714 دے دیا تو تو مجھ سے اس کے علاوہ کچھ اور مانگے۔تب وہ کہے گا نہیں اے میرے رب ! پھر وہ اس سے عہد و پیمان کرے گا کہ اس کے علاوہ وہ اس سے اور کچھ نہیں مانگے گا اور اس کا رب اس کو معذور جانے گا کیونکہ اس نے وہ دیکھ لیا ہے جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔تو وہ اسے اس کے قریب کر دے گا۔پس وہ اس کے سایہ سے فائدہ اٹھائے گا اور اس کے پانی میں سے پیئے گا۔پھر اس کے لئے ایک درخت بلند کیا جائے گا جو پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گا۔تب وہ کہے گا اے میرے رب ! مجھے اس (درخت) کے قریب کر دے تاکہ میں اس کا پانی پیوں اور اس کے سایہ سے فائدہ اٹھاؤں۔اس کے علاوہ میں تجھ سے اور کچھ نہیں مانگوں گا۔تب وہ فرمائے گا اے ابنِ آدم کیا تو نے مجھ سے عہد نہیں کیا تھا کہ اس کے علاوہ مجھ سے کوئی سوال نہ کرے گا۔اور فرمائے گا کہ ممکن ہے کہ اگر میں نے تجھے اس کے قریب کر دیا تو تو مجھ سے اس کے علاوہ اور مانگے۔تب وہ اس سے پھر عہد کرے گا کہ اس کے علاوہ اس سے کچھ نہیں مانگے گا۔اور اس کا رب اس کو معذور جانے گا کیونکہ وہ اُسے دیکھ رہا ہے جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔پس وہ اسے اس درخت کے قریب کر دے گا۔پھر وہ اس کے سایہ سے فائدہ اٹھائے گا اور اس کے پانی میں سے پئے گا۔پھر اس کے لئے جنت کے دروازے کے پاس ایک درخت بلند کیا جائے گا جو پہلے دونوں ( درختوں) سے زیادہ حسین ہو گا۔پھر وہ عرض کرے گا۔اے میرے رب ! مجھے اس کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سایہ سے فائدہ اٹھاؤں اور اس کا پانی پیوں۔اس کے علاوہ میں تجھ سے اور کچھ نہ مانگوں گا۔تب ( اللہ ) فرمائے گا اے ابنِ آدم کیا تو نے مجھ سے عہد نہیں کیا تھا کہ اس کے علاوہ مجھ سے کچھ نہیں مانگے گا۔وہ کہے گا کیوں نہیں اے میرے رب ! بس یہی۔اس کے علاوہ میں تجھ سے کچھ سوال نہیں کروں گا اور اس کا رب اس کو معذور جانے گا کیونکہ وہ اسے دیکھ رہا ہے جس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔پس وہ اسے اس کے قریب کر دے گا۔پھر جب وہ اسے اس کے قریب کر دے گا اور اہل جنت کی آوازیں سنے گا تو عرض کرے گا اے میرے رب! مجھے اس میں داخل فرما دے۔تب وہ ( اللہ تعالیٰ ) فرمائے گا۔اے ابنِ آدم! مجھے تجھ سے کون بچائے ؟ کیا تو اس بات پر راضی ہو گا کہ میں تجھے دنیا اور اس کے ساتھ اس جیسی اور (دنیا) دے دوں۔اس پر وہ کہے گا اے میرے رب! کیا تو مجھ سے مذاق کرتا ہے حالانکہ تو رب العالمین ہے۔اس پر