حدیقۃ الصالحین — Page 703
703 896۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفُحْشَ وَلَا التَّفَخُشَ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا، وَبِالْبُخْلِ فَبَخِلُوا، وَبِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا (مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابة مسند عبد اللہ بن عمر و ابن العاص رضی اللہ عنہ 6837) حضرت عبد اللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن اند ھیرے بن کر سامنے آئے گا۔بے حیائی اور یاوہ گوئی سے بچو کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتا ہے بخل، حرص اور کینہ سے بچو کیونکہ اسی عیب نے پہلوں کو برباد کیا۔اس نے انہیں قطع رحمی پر آمادہ کیا اس لئے انہوں نے اپنوں سے قطع تعلق کر لیا۔اس نے ان کو بخل پر آمادہ کیا اور وہ بخیل بن گئے اس نے ان کو فسق و فجور پر آمادہ کیا اور وہ فاسق و فاجر بن گئے۔خیانت اور بد دیانتی 897ـ عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ، فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ، وَمِنَ الْحَيَانَةِ، فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ (نسائی کتاب الاستعاذة باب الاستعاذة من الخيانة 5469) حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الیکم یہ دعا مانگا کرتے تھے۔اے میرے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک ننگ سے جس کا ساتھ ( اوڑھنا بچھونا) بہت برا ہے اور میں پناہ مانگتا ہوں خیانت سے کیونکہ یہ اند رونے کو خراب کر دیتی ہے یا اس کی چاہت برے نتائج پیدا کرتی ہے۔