حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 685 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 685

685 حضرت انس نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اپنے بھائی کی مددکر و ظالم ہو یا مظلوم تو ایک شخص نے کہا۔یارسول اللہ ! جب وہ مظلوم ہو تب تو میں اس کی مدد کروں بھلا یہ تو بتلائیں کہ جب ظالم ہو تو میں کیسے مدد کروں ؟ آپ نے فرمایا اس کو ظلم سے باز رکھو یا فرما یارو کو کیونکہ یہی اس کی مدد ہو گی۔868- حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُشيرُ أَحَدُكُمْ إِلَى أَخِيهِ بِالسلاح، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِى أحَدُكُمْ لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنزِعُ فِي يَدِهِ فَيَقَعُ فِي حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ (مسلم کتاب البر والصلة باب النهي عن الاشارة بالسلاح الى مسلم 4728) حضرت ابو ہریر کا بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ شاید شیطان اس کے ہاتھ کو جھٹکا دے اور وہ آگ کے گڑھے میں جا گرے۔حسد اور بغض و کینہ اور قطع تعلق 869ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ، فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ أَوْ قَالَ الْعُشْبَ (ابو داؤد کتاب الادب باب في الحسد (4903) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الیکم نے فرمایا حسد سے بچو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح بھسم کر دیتا ہے جس طرح آگ ایندھن اور گھاس کو بھسم کر دیتی ہے۔